# سورۃ الاخلاص، الفلق اور الناس

> سورۃ الاخلاص، الفلق اور الناس (سورۃ الإخلاص، آیات 1-4; سورۃ الفلق، آیات 1-5; سورۃ الناس، آیات 1-6): عربی متن اور اردو ترجمہ۔ صبح و شام تین تین بار پڑھی جاتی…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/dua/al-ikhlas-al-falaq-and-an-nas/  
آخری تجدید: 2026-11-13T01:02:16+03:00

صبح و شام تین تین بار پڑھی جاتی ہیں؛ حدیث کے مطابق یہ ہر چیز سے کافی ہو جاتی ہیں۔ سوتے وقت پڑھ کر ہتھیلیوں پر پھونکی جاتی ہیں اور جسم پر ہاتھ پھیرا جاتا ہے، یہ تین بار کیا جاتا ہے۔ ہر نماز کے بعد بھی پڑھی جاتی ہیں؛ اس کے لیے کوئی تعداد مذکور نہیں۔

## سورۃ الإخلاص، آیات 1-4

**1.** قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ﴿١﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

**2.** ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ﴿٢﴾  
ترجمہ: اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.

**3.** لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ ﴿٣﴾  
ترجمہ: نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.

**4.** وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.

[سورۃ الإخلاص میں پڑھیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-ikhlas/#ayat-1)

## سورۃ الفلق، آیات 1-5

**1.** قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ ﴿١﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.

**2.** مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾  
ترجمہ: ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.

**3.** وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾  
ترجمہ: اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.

**4.** وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).

**5.** وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.

[سورۃ الفلق میں پڑھیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-falaq/#ayat-1)

## سورۃ الناس، آیات 1-6

**1.** قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿١﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.

**2.** مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿٢﴾  
ترجمہ: لوگوں کے مالک کی (اور).

**3.** إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿٣﴾  
ترجمہ: لوگوں کے معبود کی (پناه میں).

**4.** مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ ﴿٤﴾  
ترجمہ: وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.

**5.** ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿٥﴾  
ترجمہ: جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.

**6.** مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿٦﴾  
ترجمہ: (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.

[سورۃ الناس میں پڑھیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-an-nas/#ayat-1)

3 مرتبہ پڑھیں۔

## مزید دعائیں: صبح و شام کی دعائیں

- [آیت الکرسی سورۃ البقرۃ، آیت 255](https://yasinsurah.com/ur/dua/ayat-al-kursi/)
- [سید الاستغفار صبح و شام پڑھی جاتی ہے۔ نبی کریم نے خبر دی کہ جو اسے یقین کے ساتھ دن میں پڑھے اور شام سے…](https://yasinsurah.com/ur/dua/sayyid-al-istighfar/)
- [بسم اللہ الذی لا یضر صبح و شام تین تین بار پڑھی جاتی ہے۔ حدیث کے مطابق جو یہ پڑھے اسے اس دن یا اس رات اچانک…](https://yasinsurah.com/ur/dua/bismillahil-ladhi-la-yadurru/)
- [رضیت باللہ ربا صبح و شام تین تین بار پڑھی جاتی ہے۔ حدیث کے مطابق اللہ کے ذمے ہے کہ وہ اسے کہنے والے کو…](https://yasinsurah.com/ur/dua/raditu-billahi-rabban/)
- [صبح کی دعا: بک اصبحنا صبح ہونے پر پڑھی جاتی ہے۔](https://yasinsurah.com/ur/dua/morning-dua-bika-asbahna/)
- [شام کی دعا: بک امسینا شام ہونے پر پڑھی جاتی ہے۔](https://yasinsurah.com/ur/dua/evening-dua-bika-amsayna/)
- [اصبحنا واصبح الملک للہ صبح کو پڑھی جاتی ہے۔ شام کو اس کی وہ صورت پڑھی جاتی ہے جو «امسینا وامسی الملک للہ» سے…](https://yasinsurah.com/ur/dua/asbahna-wa-asbahal-mulku-lillah/)
- [امسینا وامسی الملک للہ شام کو پڑھی جاتی ہے۔](https://yasinsurah.com/ur/dua/amsayna-wa-amsal-mulku-lillah/)

- [تمام دعائیں](https://yasinsurah.com/ur/dua/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
