# حضرت موسیٰ کی اپنی قوم کے لیے دعا

> حضرت موسیٰ کی اپنی قوم کے لیے دعا (سورۃ الأعراف، آیات 155-156): عربی متن اور اردو ترجمہ۔ اپنے منتخب کردہ ستر آدمیوں کے ساتھ ملاقات کی جگہ پر کی گئی دعا؛ آیت…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-musas-dua-for-his-people/  
آخری تجدید: 2026-11-13T01:02:16+03:00

اپنے منتخب کردہ ستر آدمیوں کے ساتھ ملاقات کی جگہ پر کی گئی دعا؛ آیت 156 کا دوسرا نصف اللہ کا جواب ہے۔

## سورۃ الأعراف، آیات 155-156

**155.** وَٱخۡتَارَ مُوسَىٰ قَوۡمَهُۥ سَبۡعِينَ رَجُلٗا لِّمِيقَٰتِنَاۖ فَلَمَّآ أَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ قَالَ رَبِّ لَوۡ شِئۡتَ أَهۡلَكۡتَهُم مِّن قَبۡلُ وَإِيَّٰيَۖ أَتُهۡلِكُنَا بِمَا فَعَلَ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَّآۖ إِنۡ هِيَ إِلَّا فِتۡنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَن تَشَآءُ وَتَهۡدِي مَن تَشَآءُۖ أَنتَ وَلِيُّنَا فَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَاۖ وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلۡغَٰفِرِينَ ﴿١٥٥﴾  
ترجمہ: اور موسیٰ (علیہ السلام) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین کے لیے منتخب کئے، سو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو موسیٰ (علیہ السلام) عرض کرنے لگے کہ اے میرے پروردگار! اگر تجھ کو یہ منظور ہوتا تو اس سے قبل ہی ان کو اور مجھ کو ہلاک کر دیتا۔ کیا تو ہم میں سے چند بے وقوفوں کی حرکت پر سب کو ہلاک کردے گا؟ یہ واقعہ محض تیری طرف سے ایک امتحان ہے، ایسے امتحانات سے جس کو تو چاہے گمراہی میں ڈال دے اور جس کو چاہے ہدایت پر قائم رکھے۔ تو ہی تو ہمارا کارساز ہے پس ہم پر مغفرت اور رحمت فرما اور تو سب معافی دینے والوں سے زیاده اچھا ہے۔

**156.** ۞ وَٱكۡتُبۡ لَنَا فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٗ وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِ إِنَّا هُدۡنَآ إِلَيۡكَۚ قَالَ عَذَابِيٓ أُصِيبُ بِهِۦ مَنۡ أَشَآءُۖ وَرَحۡمَتِي وَسِعَتۡ كُلَّ شَيۡءٖۚ فَسَأَكۡتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِنَا يُؤۡمِنُونَ ﴿١٥٦﴾  
ترجمہ: اور ہم لوگوں کے نام دنیا میں بھی نیک حالی لکھ دے اور آخرت میں بھی، ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں اپنا عذاب اسی پر واقع کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں اور میری رحمت تمام اشیا پر محیط ہے۔ تو وه رحمت ان لوگوں کے نام ضرور لکھوں گا جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻتے ہیں۔

[سورۃ الأعراف میں پڑھیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-araf/#ayat-155)

## مزید دعائیں: انبیاء کی دعائیں

- [حضرت ابراہیم کی مکہ کے لیے دعا سورۃ البقرۃ، آیت 126](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-ibrahims-dua-for-makkah/)
- [ربنا تقبل منا سورۃ البقرۃ، آیات 127-129](https://yasinsurah.com/ur/dua/rabbana-taqabbal-minna/)
- [حضرت زکریا کی اولاد کے لیے دعا سورۃ آل عمران، آیت 38](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-zakariyyas-dua-for-a-child/)
- [حضرت عیسیٰ کی دسترخوان کے لیے دعا سورۃ المائدۃ، آیت 114](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-isas-dua-for-the-table-spread/)
- [حضرت عیسیٰ کی اپنی امت کے لیے عرض سورۃ المائدۃ، آیت 118](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-isas-plea-for-his-people/)
- [حضرت آدم کی توبہ کی دعا سورۃ الأعراف، آیت 23](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-adams-dua-of-repentance/)
- [حضرت شعیب کی دعا سورۃ الأعراف، آیت 89](https://yasinsurah.com/ur/dua/dua-of-prophet-shuayb/)
- [حضرت موسیٰ کی اپنے اور اپنے بھائی کے لیے دعا سورۃ الأعراف، آیت 151](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-musas-dua-for-himself-and-his-brother/)

- [تمام دعائیں](https://yasinsurah.com/ur/dua/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
