# پارہ 27

> قرآن مجید کا پارہ 27 آن لائن پڑھیں: سورۃ الذاریات آیت 31 سے سورۃ الحدید آیت 29 تک، 399 آیات عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ۔

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/para-27/  
آخری تجدید: 2026-11-13T01:02:16+03:00

قرآن مجید · پارہ 27 از 30

399 آیات · سورتوں کی تعداد: 7

سورۃ الذاریات 31-60، سورۃ الطور، سورۃ النجم، سورۃ القمر، سورۃ الرحمن، سورۃ الواقعۃ، سورۃ الحدید

پارہ 27 سورۃ الذاریات کی آیت 31 سے شروع ہو کر سورۃ الحدید کی آیت 29 پر ختم ہوتا ہے۔ نیچے اس کی تمام 399 آیات عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ سورت وار دی گئی ہیں۔

## سورۃ الذاریات، آیات 31-60

**31.** ۞ قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: (حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟

**32.** قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.

**33.** لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.

**34.** مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.

**35.** فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.

**36.** فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.

**37.** وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.

**38.** وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.

**39.** فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

**40.** فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.

**41.** وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اسی طرح عادیوں میں بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے خالی آندھی بھیجی.

**42.** مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.

**43.** وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.

**44.** فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے نے ہلاک کر دیا.

**45.** فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامٖ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے اور نہ بدلہ لے سکے.

**46.** وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.

**47.** وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدٖ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.

**48.** وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.

**49.** وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.

**50.** فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.

**51.** وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.

**52.** كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

**53.** أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.

**54.** فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٖ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: (نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.

**55.** وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.

**56.** وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.

**57.** مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقٖ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.

**58.** إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.

**59.** فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.

**60.** فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ الذاریات](https://yasinsurah.com/ur/surah-adh-dhariyat/) · [سورۃ الذاریات کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-adh-dhariyat/#tilawat)

## سورۃ الطور

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** وَٱلطُّورِ ﴿١﴾  
ترجمہ: قسم ہے طور کی.

**2.** وَكِتَٰبٖ مَّسۡطُورٖ ﴿٢﴾  
ترجمہ: اور لکھی ہوئی کتاب کی.

**3.** فِي رَقّٖ مَّنشُورٖ ﴿٣﴾  
ترجمہ: جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.

**4.** وَٱلۡبَيۡتِ ٱلۡمَعۡمُورِ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اورآباد گھر کی.

**5.** وَٱلسَّقۡفِ ٱلۡمَرۡفُوعِ ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور اونچی چھت کی.

**6.** وَٱلۡبَحۡرِ ٱلۡمَسۡجُورِ ﴿٦﴾  
ترجمہ: اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.

**7.** إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٞ ﴿٧﴾  
ترجمہ: بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.

**8.** مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٖ ﴿٨﴾  
ترجمہ: اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.

**9.** يَوۡمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوۡرٗا ﴿٩﴾  
ترجمہ: جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.

**10.** وَتَسِيرُ ٱلۡجِبَالُ سَيۡرٗا ﴿١٠﴾  
ترجمہ: اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.

**11.** فَوَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ ﴿١١﴾  
ترجمہ: اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.

**12.** ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي خَوۡضٖ يَلۡعَبُونَ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.

**13.** يَوۡمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا ﴿١٣﴾  
ترجمہ: جس دن وه دھکے دے دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.

**14.** هَٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.

**15.** أَفَسِحۡرٌ هَٰذَآ أَمۡ أَنتُمۡ لَا تُبۡصِرُونَ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے ؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.

**16.** ٱصۡلَوۡهَا فَٱصۡبِرُوٓاْ أَوۡ لَا تَصۡبِرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡۖ إِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

**17.** إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَنَعِيمٖ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.

**18.** فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ وَوَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں ، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

**19.** كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.

**20.** مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٖ مَّصۡفُوفَةٖۖ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے ۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.

**21.** وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلۡحَقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَآ أَلَتۡنَٰهُم مِّنۡ عَمَلِهِم مِّن شَيۡءٖۚ كُلُّ ٱمۡرِيِٕۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٞ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.

**22.** وَأَمۡدَدۡنَٰهُم بِفَٰكِهَةٖ وَلَحۡمٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.

**23.** يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأۡسٗا لَّا لَغۡوٞ فِيهَا وَلَا تَأۡثِيمٞ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: (خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.

**24.** ۞ وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.

**25.** وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.

**26.** قَالُوٓاْ إِنَّا كُنَّا قَبۡلُ فِيٓ أَهۡلِنَا مُشۡفِقِينَ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.

**27.** فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.

**28.** إِنَّا كُنَّا مِن قَبۡلُ نَدۡعُوهُۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡبَرُّ ٱلرَّحِيمُ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے ، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.

**29.** فَذَكِّرۡ فَمَآ أَنتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٖ وَلَا مَجۡنُونٍ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ.

**30.** أَمۡ يَقُولُونَ شَاعِرٞ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيۡبَ ٱلۡمَنُونِ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.

**31.** قُلۡ تَرَبَّصُواْ فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُتَرَبِّصِينَ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں.

**32.** أَمۡ تَأۡمُرُهُمۡ أَحۡلَٰمُهُم بِهَٰذَآۚ أَمۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں ؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں.

**33.** أَمۡ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥۚ بَل لَّا يُؤۡمِنُونَ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.

**34.** فَلۡيَأۡتُواْ بِحَدِيثٖ مِّثۡلِهِۦٓ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.

**35.** أَمۡ خُلِقُواْ مِنۡ غَيۡرِ شَيۡءٍ أَمۡ هُمُ ٱلۡخَٰلِقُونَ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں ؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟

**36.** أَمۡ خَلَقُواْ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں.

**37.** أَمۡ عِندَهُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمۡ هُمُ ٱلۡمُصَۜيۡطِرُونَ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں ؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں.

**38.** أَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٞ يَسۡتَمِعُونَ فِيهِۖ فَلۡيَأۡتِ مُسۡتَمِعُهُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٍ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں ؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے واﻻ کوئی روشن دلیل پیش کرے.

**39.** أَمۡ لَهُ ٱلۡبَنَٰتُ وَلَكُمُ ٱلۡبَنُونَ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟

**40.** أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرٗا فَهُم مِّن مَّغۡرَمٖ مُّثۡقَلُونَ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.

**41.** أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟

**42.** أَمۡ يُرِيدُونَ كَيۡدٗاۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هُمُ ٱلۡمَكِيدُونَ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں ؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں.

**43.** أَمۡ لَهُمۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے.

**44.** وَإِن يَرَوۡاْ كِسۡفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطٗا يَقُولُواْ سَحَابٞ مَّرۡكُومٞ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ یہ تہ بہ تہ بادل ہے.

**45.** فَذَرۡهُمۡ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي فِيهِ يُصۡعَقُونَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے.

**46.** يَوۡمَ لَا يُغۡنِي عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: جس دن انہیں ان کا مکر کچھ کام نہ دے گا اور نہ وه مدد کیے جائیں گے.

**47.** وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ عَذَابٗا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: بیشک ﻇالموں کے لیے اس کے علاوه اور عذاب بھی ہیں ۔ لیکن ان لوگوں میں سے اکثر بےعلم ہیں.

**48.** وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.

**49.** وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَإِدۡبَٰرَ ٱلنُّجُومِ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ الطور](https://yasinsurah.com/ur/surah-at-tur/) · [سورۃ الطور کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-at-tur/#tilawat)

## سورۃ النجم

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ ﴿١﴾  
ترجمہ: قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.

**2.** مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ ﴿٢﴾  
ترجمہ: کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.

**3.** وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ ﴿٣﴾  
ترجمہ: اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.

**4.** إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ ﴿٤﴾  
ترجمہ: وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.

**5.** عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ ﴿٥﴾  
ترجمہ: اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.

**6.** ذُو مِرَّةٖ فَٱسۡتَوَىٰ ﴿٦﴾  
ترجمہ: جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.

**7.** وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ ﴿٧﴾  
ترجمہ: اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.

**8.** ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ ﴿٨﴾  
ترجمہ: پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.

**9.** فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ ﴿٩﴾  
ترجمہ: پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.

**10.** فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی.

**11.** مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ ﴿١١﴾  
ترجمہ: دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.

**12.** أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.

**13.** وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.

**14.** عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: سدرةالمنتہیٰ کے پاس.

**15.** عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.

**16.** إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.

**17.** مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.

**18.** لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.

**19.** أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.

**20.** وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: اور منات تیسرے پچھلے کو.

**21.** أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟

**22.** تِلۡكَ إِذٗا قِسۡمَةٞ ضِيزَىٰٓ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.

**23.** إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.

**24.** أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟

**25.** فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.

**26.** ۞ وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.

**27.** إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ ٱلۡأُنثَىٰ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں.

**28.** وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـٔٗا ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا.

**29.** فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.

**30.** ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.

**31.** وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى ﴿٣١﴾  
ترجمہ: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.

**32.** ٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةٞ فِي بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوٓاْ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی ۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.

**33.** أَفَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي تَوَلَّىٰ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا.

**34.** وَأَعۡطَىٰ قَلِيلٗا وَأَكۡدَىٰٓ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا.

**35.** أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟

**36.** أَمۡ لَمۡ يُنَبَّأۡ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے.

**37.** وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.

**38.** أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا.

**39.** وَأَن لَّيۡسَ لِلۡإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.

**40.** وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.

**41.** ثُمَّ يُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَآءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.

**42.** وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.

**43.** وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.

**44.** وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے.

**45.** وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.

**46.** مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.

**47.** وَأَنَّ عَلَيۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.

**48.** وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.

**49.** وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.

**50.** وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.

**51.** وَثَمُودَاْ فَمَآ أَبۡقَىٰ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.

**52.** وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.

**53.** وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.

**54.** فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.

**55.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟

**56.** هَٰذَا نَذِيرٞ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.

**57.** أَزِفَتِ ٱلۡأٓزِفَةُ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.

**58.** لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.

**59.** أَفَمِنۡ هَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ تَعۡجَبُونَ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.

**60.** وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟

**61.** وَأَنتُمۡ سَٰمِدُونَ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: (بلکہ) تم کھیل رہے ہو.

**62.** فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ النجم](https://yasinsurah.com/ur/surah-an-najm/) · [سورۃ النجم کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-an-najm/#tilawat)

## سورۃ القمر

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** ٱقۡتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلۡقَمَرُ ﴿١﴾  
ترجمہ: قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا.

**2.** وَإِن يَرَوۡاْ ءَايَةٗ يُعۡرِضُواْ وَيَقُولُواْ سِحۡرٞ مُّسۡتَمِرّٞ ﴿٢﴾  
ترجمہ: یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.

**3.** وَكَذَّبُواْ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَكُلُّ أَمۡرٖ مُّسۡتَقِرّٞ ﴿٣﴾  
ترجمہ: انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے.

**4.** وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ ﴿٤﴾  
ترجمہ: یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.

**5.** حِكۡمَةُۢ بَٰلِغَةٞۖ فَمَا تُغۡنِ ٱلنُّذُرُ ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور کامل عقل کی بات ہے لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا.

**6.** فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ ﴿٦﴾  
ترجمہ: پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.

**7.** خُشَّعًا أَبۡصَٰرُهُمۡ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ كَأَنَّهُمۡ جَرَادٞ مُّنتَشِرٞ ﴿٧﴾  
ترجمہ: یہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے کہ گویا وه پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے.

**8.** مُّهۡطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِۖ يَقُولُ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٞ ﴿٨﴾  
ترجمہ: پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے اور کافر کہیں گے یہ دن تو بہت سخت ہے.

**9.** ۞ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ فَكَذَّبُواْ عَبۡدَنَا وَقَالُواْ مَجۡنُونٞ وَٱزۡدُجِرَ ﴿٩﴾  
ترجمہ: ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.

**10.** فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّي مَغۡلُوبٞ فَٱنتَصِرۡ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر.

**11.** فَفَتَحۡنَآ أَبۡوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٖ مُّنۡهَمِرٖ ﴿١١﴾  
ترجمہ: پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.

**12.** وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.

**13.** وَحَمَلۡنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلۡوَٰحٖ وَدُسُرٖ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.

**14.** تَجۡرِي بِأَعۡيُنِنَا جَزَآءٗ لِّمَن كَانَ كُفِرَ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا.

**15.** وَلَقَد تَّرَكۡنَٰهَآ ءَايَةٗ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: اور بیشک ہم نے اس واقعہ کو نشانی بنا کر باقی رکھا پس کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے واﻻ.

**16.** فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: بتاؤ میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی رہیں؟

**17.** وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟

**18.** كَذَّبَتۡ عَادٞ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں.

**19.** إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِي يَوۡمِ نَحۡسٖ مُّسۡتَمِرّٖ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.

**20.** تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں.

**21.** فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: پس کیسی رہی میری سزا اور میرا ڈرانا؟

**22.** وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کر دیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ؟

**23.** كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.

**24.** فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.

**25.** أَءُلۡقِيَ ٱلذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٞ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے.

**26.** سَيَعۡلَمُونَ غَدٗا مَّنِ ٱلۡكَذَّابُ ٱلۡأَشِرُ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟

**27.** إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.

**28.** وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: ہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے ، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.

**29.** فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی جس نے (اونٹنی پر) وار کیا اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.

**30.** فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: پس کیونکر ہوا میرا عذاب اور میرا ڈرانا.

**31.** إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَكَانُواْ كَهَشِيمِ ٱلۡمُحۡتَظِرِ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: ہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس.

**32.** وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: اور ہم نے نصیحت کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے.

**33.** كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطِۭ بِٱلنُّذُرِ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.

**34.** إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.

**35.** نِّعۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَن شَكَرَ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: اپنے احسان سے ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

**36.** وَلَقَدۡ أَنذَرَهُم بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡاْ بِٱلنُّذُرِ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: یقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں (شک وشبہ اور) جھگڑا کیا.

**37.** وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: اور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.

**38.** وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا.

**39.** فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: پس میرے عذاب اور میرے ڈراوے کا مزه چکھو.

**40.** وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند ووعﻆ کے لیے آسان کر دیا ہے ۔ پس کیا کوئی ہے نصحیت پکڑنے واﻻ.

**41.** وَلَقَدۡ جَآءَ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ ٱلنُّذُرُ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے.

**42.** كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذۡنَٰهُمۡ أَخۡذَ عَزِيزٖ مُّقۡتَدِرٍ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا.

**43.** أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: (اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟

**44.** أَمۡ يَقُولُونَ نَحۡنُ جَمِيعٞ مُّنتَصِرٞ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں.

**45.** سَيُهۡزَمُ ٱلۡجَمۡعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.

**46.** بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.

**47.** إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٖ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.

**48.** يَوۡمَ يُسۡحَبُونَ فِي ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ ذُوقُواْ مَسَّ سَقَرَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: جس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو.

**49.** إِنَّا كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَٰهُ بِقَدَرٖ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرره) اندازے پر پیدا کیا ہے.

**50.** وَمَآ أَمۡرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٞ كَلَمۡحِۭ بِٱلۡبَصَرِ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا.

**51.** وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے ، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.

**52.** وَكُلُّ شَيۡءٖ فَعَلُوهُ فِي ٱلزُّبُرِ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: جوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں.

**53.** وَكُلُّ صَغِيرٖ وَكَبِيرٖ مُّسۡتَطَرٌ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: (اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.

**54.** إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَنَهَرٖ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.

**55.** فِي مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِندَ مَلِيكٖ مُّقۡتَدِرِۭ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاه کے پاس.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ القمر](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-qamar/) · [سورۃ القمر کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-qamar/#tilawat)

## سورۃ الرحمن

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** ٱلرَّحۡمَٰنُ ﴿١﴾  
ترجمہ: رحمٰن نے.

**2.** عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ ﴿٢﴾  
ترجمہ: قرآن سکھایا.

**3.** خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ ﴿٣﴾  
ترجمہ: اسی نے انسان کو پیدا کیا.

**4.** عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اور اسے بولنا سکھایا.

**5.** ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ ﴿٥﴾  
ترجمہ: آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.

**6.** وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ ﴿٦﴾  
ترجمہ: اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.

**7.** وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ ﴿٧﴾  
ترجمہ: اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.

**8.** أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ ﴿٨﴾  
ترجمہ: تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.

**9.** وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ ﴿٩﴾  
ترجمہ: انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

**10.** وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

**11.** فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ ﴿١١﴾  
ترجمہ: جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.

**12.** وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: اور بھس واﻻ اناج ہے ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

**13.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**14.** خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.

**15.** وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.

**16.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**17.** رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا

**18.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**19.** مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

**20.** بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.

**21.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**22.** يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.

**23.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**24.** وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.

**25.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**26.** كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

**27.** وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

**28.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**29.** يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.

**30.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**31.** سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: (جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.

**32.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

**33.** يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.

**34.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**35.** يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.

**36.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**37.** فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.

**38.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**39.** فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.

**40.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**41.** يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.

**42.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**43.** هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

**44.** يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.

**45.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**46.** وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.

**47.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**48.** ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: (دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.

**49.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**50.** فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.

**51.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**52.** فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.

**53.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**54.** مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.

**55.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**56.** فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.

**57.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**58.** كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.

**59.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**60.** هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.

**61.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**62.** وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.

**63.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٣﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**64.** مُدۡهَآمَّتَانِ ﴿٦٤﴾  
ترجمہ: جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.

**65.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٥﴾  
ترجمہ: بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**66.** فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ ﴿٦٦﴾  
ترجمہ: ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.

**67.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٧﴾  
ترجمہ: پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**68.** فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ ﴿٦٨﴾  
ترجمہ: ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.

**69.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٩﴾  
ترجمہ: کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

**70.** فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ ﴿٧٠﴾  
ترجمہ: ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.

**71.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧١﴾  
ترجمہ: پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**72.** حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ ﴿٧٢﴾  
ترجمہ: (گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.

**73.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٣﴾  
ترجمہ: پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**74.** لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ ﴿٧٤﴾  
ترجمہ: ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

**75.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٥﴾  
ترجمہ: پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

**76.** مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ ﴿٧٦﴾  
ترجمہ: سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.

**77.** فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٧﴾  
ترجمہ: پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

**78.** تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ ﴿٧٨﴾  
ترجمہ: تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ الرحمن](https://yasinsurah.com/ur/surah-ar-rahman/) · [سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-ar-rahman/#tilawat)

## سورۃ الواقعۃ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ ﴿١﴾  
ترجمہ: جب قیامت قائم ہو جائے گی.

**2.** لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿٢﴾  
ترجمہ: جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

**3.** خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ ﴿٣﴾  
ترجمہ: وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.

**4.** إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا ﴿٤﴾  
ترجمہ: جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

**5.** وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

**6.** فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا ﴿٦﴾  
ترجمہ: پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

**7.** وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ ﴿٧﴾  
ترجمہ: اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.

**8.** فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ ﴿٨﴾  
ترجمہ: پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.

**9.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ ﴿٩﴾  
ترجمہ: اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.

**10.** وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.

**11.** أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ ﴿١١﴾  
ترجمہ: وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

**12.** فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

**13.** ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: (بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

**14.** وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.

**15.** عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

**16.** مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.

**17.** يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.

**18.** بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

**19.** لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.

**20.** وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

**21.** وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.

**22.** وَحُورٌ عِينٞ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.

**23.** كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.

**24.** جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.

**25.** لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.

**26.** إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.

**27.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.

**28.** فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.

**29.** وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: اور تہ بہ تہ کیلوں.

**30.** وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: اور لمبے لمبے سایوں.

**31.** وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: اور بہتے ہوئے پانیوں.

**32.** وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: اور بکثرت پھلوں میں.

**33.** لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.

**34.** وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.

**35.** إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.

**36.** فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.

**37.** عُرُبًا أَتۡرَابٗا ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.

**38.** لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.

**39.** ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: جم غفیر ہے اگلوں میں سے.

**40.** وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.

**41.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے

**42.** فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

**43.** وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.

**44.** لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.

**45.** إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.

**46.** وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

**47.** وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.

**48.** أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟

**49.** قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.

**50.** لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.

**51.** ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!

**52.** لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.

**53.** فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.

**54.** فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.

**55.** فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.

**56.** هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.

**57.** نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟

**58.** أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

**59.** ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟

**60.** نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.

**61.** عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.

**62.** وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟

**63.** أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ ﴿٦٣﴾  
ترجمہ: اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.

**64.** ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّٰرِعُونَ ﴿٦٤﴾  
ترجمہ: اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.

**65.** لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ ﴿٦٥﴾  
ترجمہ: اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.

**66.** إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ ﴿٦٦﴾  
ترجمہ: کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.

**67.** بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ ﴿٦٧﴾  
ترجمہ: بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

**68.** أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ ﴿٦٨﴾  
ترجمہ: اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

**69.** ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ ﴿٦٩﴾  
ترجمہ: اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

**70.** لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ ﴿٧٠﴾  
ترجمہ: اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟

**71.** أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ ﴿٧١﴾  
ترجمہ: اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.

**72.** ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ ﴿٧٢﴾  
ترجمہ: اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟

**73.** نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ ﴿٧٣﴾  
ترجمہ: ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.

**74.** فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٧٤﴾  
ترجمہ: پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

**75.** ۞ فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ ﴿٧٥﴾  
ترجمہ: پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.

**76.** وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿٧٦﴾  
ترجمہ: اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.

**77.** إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ ﴿٧٧﴾  
ترجمہ: کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.

**78.** فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ ﴿٧٨﴾  
ترجمہ: جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے

**79.** لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ ﴿٧٩﴾  
ترجمہ: جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.

**80.** تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٨٠﴾  
ترجمہ: یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

**81.** أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ ﴿٨١﴾  
ترجمہ: پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟

**82.** وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ ﴿٨٢﴾  
ترجمہ: اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

**83.** فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ ﴿٨٣﴾  
ترجمہ: پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

**84.** وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ ﴿٨٤﴾  
ترجمہ: اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.

**85.** وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ ﴿٨٥﴾  
ترجمہ: ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.

**86.** فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ ﴿٨٦﴾  
ترجمہ: پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

**87.** تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴿٨٧﴾  
ترجمہ: اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.

**88.** فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ ﴿٨٨﴾  
ترجمہ: پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.

**89.** فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ ﴿٨٩﴾  
ترجمہ: اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

**90.** وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٩٠﴾  
ترجمہ: اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.

**91.** فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٩١﴾  
ترجمہ: تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

**92.** وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٩٢﴾  
ترجمہ: لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.

**93.** فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ ﴿٩٣﴾  
ترجمہ: تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

**94.** وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ ﴿٩٤﴾  
ترجمہ: اور دوزخ میں جانا ہے.

**95.** إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ ﴿٩٥﴾  
ترجمہ: یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

**96.** فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٩٦﴾  
ترجمہ: پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ الواقعۃ](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-waqiah/) · [سورۃ الواقعۃ کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-waqiah/#tilawat)

## سورۃ الحدید

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴿١﴾  
ترجمہ: آسمانوں اور زمین میں جو ہے (سب) اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں ، وه زبردست باحکمت ہے.

**2.** لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ ﴿٢﴾  
ترجمہ: آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے ، وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی اور وه ہر چیز پر قادر ہے.

**3.** هُوَ ٱلۡأَوَّلُ وَٱلۡأٓخِرُ وَٱلظَّٰهِرُ وَٱلۡبَاطِنُۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ ﴿٣﴾  
ترجمہ: وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی ، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے.

**4.** هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيهَاۖ وَهُوَ مَعَكُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ﴿٤﴾  
ترجمہ: وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہو گیا۔ وه (خوب) جانتا ہےاس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے، اور جہاں کہیں تم ہو وه تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو اللہ دیکھ رہا ہے.

**5.** لَّهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ ﴿٥﴾  
ترجمہ: آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں.

**6.** يُولِجُ ٱلَّيۡلَ فِي ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِي ٱلَّيۡلِۚ وَهُوَ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٦﴾  
ترجمہ: وہی رات کو دن میں لے جاتا ہے اور وہی دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے اور سینوں کے بھیدوں کا وه پورا عالم ہے.

**7.** ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَأَنفِقُواْ مِمَّا جَعَلَكُم مُّسۡتَخۡلَفِينَ فِيهِۖ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ وَأَنفَقُواْ لَهُمۡ أَجۡرٞ كَبِيرٞ ﴿٧﴾  
ترجمہ: اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمہیں (دوسروں کا) جانشین بنایا ہے پس تم میں سے جو ایمان ﻻئیں اور خیرات کریں انہیں بہت بڑا ﺛواب ملے گا.

**8.** وَمَا لَكُمۡ لَا تُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلرَّسُولُ يَدۡعُوكُمۡ لِتُؤۡمِنُواْ بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ أَخَذَ مِيثَٰقَكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿٨﴾  
ترجمہ: تم اللہ پر ایمان کیوں نہیں ﻻتے؟ حاﻻنکہ خود رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان ﻻنےکی دعوت دے رہا ہے اور اگر تم مومن ہو تو وه تو تم سے مضبوط عہد وپیمان بھی لے چکا ہے.

**9.** هُوَ ٱلَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبۡدِهِۦٓ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖ لِّيُخۡرِجَكُم مِّنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ بِكُمۡ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٞ ﴿٩﴾  
ترجمہ: وه (اللہ) ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وه تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نرمی کرنے واﻻ رحم کرنے واﻻ ہے.

**10.** وَمَا لَكُمۡ أَلَّا تُنفِقُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ لَا يَسۡتَوِي مِنكُم مَّنۡ أَنفَقَ مِن قَبۡلِ ٱلۡفَتۡحِ وَقَٰتَلَۚ أُوْلَٰٓئِكَ أَعۡظَمُ دَرَجَةٗ مِّنَ ٱلَّذِينَ أَنفَقُواْ مِنۢ بَعۡدُ وَقَٰتَلُواْۚ وَكُلّٗا وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: تمہیں کیا ہو گیا ہے جو تم اللہ کی راه میں خرچ نہیں کرتے؟ دراصل آسمانوں اور زمینوں کی میراث کا مالک (تنہا) اللہ ہی ہے تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے فی سبیل اللہ دیا ہے اور قتال کیا ہے وه (دوسروں کے) برابر نہیں ، بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں جنہوں نے فتح کے بعد خیراتیں دیں اور جہاد کیے۔ ہاں بھلائی کا وعده تو اللہ تعالیٰ کاان سب سے ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے.

**11.** مَّن ذَا ٱلَّذِي يُقۡرِضُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا فَيُضَٰعِفَهُۥ لَهُۥ وَلَهُۥٓ أَجۡرٞ كَرِيمٞ ﴿١١﴾  
ترجمہ: کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیے پسندیده اجر ﺛابت ہو جائے.

**12.** يَوۡمَ تَرَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ يَسۡعَىٰ نُورُهُم بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَبِأَيۡمَٰنِهِمۖ بُشۡرَىٰكُمُ ٱلۡيَوۡمَ جَنَّٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: (قیامت کے دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا آج تمہیں ان جنتوں کی خوش خبری ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ کی رہائش ہے۔ یہ ہے بڑی کامیابی.

**13.** يَوۡمَ يَقُولُ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱنظُرُونَا نَقۡتَبِسۡ مِن نُّورِكُمۡ قِيلَ ٱرۡجِعُواْ وَرَآءَكُمۡ فَٱلۡتَمِسُواْ نُورٗاۖ فَضُرِبَ بَيۡنَهُم بِسُورٖ لَّهُۥ بَابُۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ ٱلرَّحۡمَةُ وَظَٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ ٱلۡعَذَابُ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: اس دن منافق مرد وعورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو۔ پھر ان کے اور ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازه بھی ہوگا۔ اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا.

**14.** يُنَادُونَهُمۡ أَلَمۡ نَكُن مَّعَكُمۡۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمۡ فَتَنتُمۡ أَنفُسَكُمۡ وَتَرَبَّصۡتُمۡ وَٱرۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلۡغَرُورُ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا تھا اور انتظار میں ہی رہے اور شک و شبہ کرتے رہے اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا.

**15.** فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنكُمۡ فِدۡيَةٞ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ مَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُۖ هِيَ مَوۡلَىٰكُمۡۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: الغرض، آج تم سے نہ فدیہ (اور نہ بدلہ) قبول کیا جائے گا اور نہ کافروں سے تم (سب) کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ وہی تمہاری رفیق ہے اور وه برا ٹھکانا ہے.

**16.** ۞ أَلَمۡ يَأۡنِ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن تَخۡشَعَ قُلُوبُهُمۡ لِذِكۡرِ ٱللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ ٱلۡحَقِّ وَلَا يَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوبُهُمۡۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: کیا اب تک ایمان والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہو جائیں اور ان کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں بہت سے فاسق ہیں.

**17.** ٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يُحۡيِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاۚ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلۡأٓيَٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُونَ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: یقین مانوکہ اللہ ہی زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کر دیتا ہے۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیتیں بیان کردیں تاکہ تم سمجھو.

**18.** إِنَّ ٱلۡمُصَّدِّقِينَ وَٱلۡمُصَّدِّقَٰتِ وَأَقۡرَضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا يُضَٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ أَجۡرٞ كَرِيمٞ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جو اللہ کو خلوص کے ساتھ قرض دے رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ بڑھایا جائے گا اور ان کے لیے پسندیده اجر وﺛواب ہے.

**19.** وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلصِّدِّيقُونَۖ وَٱلشُّهَدَآءُ عِندَ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ وَنُورُهُمۡۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآ أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَحِيمِ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کوجھٹلاتے ہیں وه جہنمی ہیں.

**20.** ٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا لَعِبٞ وَلَهۡوٞ وَزِينَةٞ وَتَفَاخُرُۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٞ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِۖ كَمَثَلِ غَيۡثٍ أَعۡجَبَ ٱلۡكُفَّارَ نَبَاتُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصۡفَرّٗا ثُمَّ يَكُونُ حُطَٰمٗاۖ وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِ عَذَابٞ شَدِيدٞ وَمَغۡفِرَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٰنٞۚ وَمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا مَتَٰعُ ٱلۡغُرُورِ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر (و غرور) اور مال واوﻻد میں ایک کا دوسرے سے اپنے آپ کو زیاده بتلانا ہے، جیسے بارش اور اس کی پیداوار کسانوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے پھر جب وه خشک ہو جاتی ہے تو زرد رنگ میں اس کو تم دیکھتے ہو پھر وه بالکل چورا چورا ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیا کی زندگی بجز دھوکے کے سامان کے اور کچھ بھی تو نہیں.

**21.** سَابِقُوٓاْ إِلَىٰ مَغۡفِرَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ أُعِدَّتۡ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦۚ ذَٰلِكَ فَضۡلُ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: (آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان وزمین کی وسعت کے برابر ہے یہ ان کے لیے بنائی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل واﻻ ہے.

**22.** مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ (خاص) تمہاری جانوں میں، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.

**23.** لِّكَيۡلَا تَأۡسَوۡاْ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُواْ بِمَآ ءَاتَىٰكُمۡۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٖ فَخُورٍ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: تاکہ تم اپنے سے فوت شده کسی چیز پر رنجیده نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کرده چیز پر اترا جاؤ ، اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا.

**24.** ٱلَّذِينَ يَبۡخَلُونَ وَيَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبُخۡلِۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: جو (خود بھی) بخل کریں اور دوسروں کو (بھی) بخل کی تعلیم دیں۔ سنو! جو بھی منھ پھیرے اللہ بےنیاز اور سزاوار حمد وﺛنا ہے.

**25.** لَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَأَنزَلۡنَا مَعَهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمِيزَانَ لِيَقُومَ ٱلنَّاسُ بِٱلۡقِسۡطِۖ وَأَنزَلۡنَا ٱلۡحَدِيدَ فِيهِ بَأۡسٞ شَدِيدٞ وَمَنَٰفِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعۡلَمَ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥ وَرُسُلَهُۥ بِٱلۡغَيۡبِۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٞ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان (ترازو) نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں۔ اور ہم نے لوہے کو اتارا جس میں سخت ہیبت وقوت ہے اور لوگوں کے لیے اور بھی (بہت سے) فائدے ہیں اور اس لیے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بےدیکھے کون کرتا ہے، بیشک اللہ قوت واﻻ اور زبردست ہے.

**26.** وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحٗا وَإِبۡرَٰهِيمَ وَجَعَلۡنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَٰبَۖ فَمِنۡهُم مُّهۡتَدٖۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اوﻻد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راه یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر بہت نافرمان رہے.

**27.** ثُمَّ قَفَّيۡنَا عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيۡنَا بِعِيسَى ٱبۡنِ مَرۡيَمَ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡإِنجِيلَۖ وَجَعَلۡنَا فِي قُلُوبِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ رَأۡفَةٗ وَرَحۡمَةٗۚ وَرَهۡبَانِيَّةً ٱبۡتَدَعُوهَا مَا كَتَبۡنَٰهَا عَلَيۡهِمۡ إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ رِضۡوَٰنِ ٱللَّهِ فَمَا رَعَوۡهَا حَقَّ رِعَايَتِهَاۖ فَـَٔاتَيۡنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنۡهُمۡ أَجۡرَهُمۡۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے در پے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کردیا ہاں رہبانیت (ترک دنیا) تو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضاجوئی کے۔ سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی، پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان ﻻئے تھے۔ انہیں ان کا اجر دیا اور ان میں زیاده تر لوگ نافرمان ہیں.

**28.** يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَءَامِنُواْ بِرَسُولِهِۦ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِن رَّحۡمَتِهِۦ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ نُورٗا تَمۡشُونَ بِهِۦ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان ﻻؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناه بھی معاف فرمادے گا، اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.

**29.** لِّئَلَّا يَعۡلَمَ أَهۡلُ ٱلۡكِتَٰبِ أَلَّا يَقۡدِرُونَ عَلَىٰ شَيۡءٖ مِّن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱلۡفَضۡلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: یہ اس لیے کہ اہل کتاب جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصہ پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ (سارا) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وه جسے چاہے دے، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل واﻻ.

[پوری سورت پڑھیں: سورۃ الحدید](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-hadid/) · [سورۃ الحدید کی تلاوت سنیں](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-hadid/#tilawat)

## پارہ 27 کے بارے میں سوالات

### پارہ 27 کہاں سے شروع اور کہاں ختم ہوتا ہے؟

پارہ 27 سورۃ الذاریات کی آیت 31 سے شروع ہوتا ہے اور سورۃ الحدید کی آیت 29 پر ختم ہوتا ہے۔

### پارہ 27 میں کون سی سورتیں ہیں؟

پارہ 27 میں سورۃ الذاریات 31-60، سورۃ الطور، سورۃ النجم، سورۃ القمر، سورۃ الرحمن، سورۃ الواقعۃ اور سورۃ الحدید شامل ہیں۔

### پارہ 27 میں کتنی آیات ہیں؟

پارہ 27 میں 399 آیات ہیں۔

- [پچھلا پارہ پارہ 26](https://yasinsurah.com/ur/para-26/)
- [اگلا پارہ پارہ 28](https://yasinsurah.com/ur/para-28/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
