# سورۃ الذاریات

> سورۃ الذاریات (بکھیرنے والی ہوائیں) مکمل: عربی متن اور مولانا محمد جوناگڑھی کا اردو ترجمہ آیت بہ آیت، اور 9 قاریوں کی آواز میں تلاوت۔ مکہ میں نازل ہونے والی…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/surah-adh-dhariyat/  
آخری تجدید: 2026-11-16T00:38:32+03:00

سورت 51 از 114 · پارہ 26-27

60 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: نمبر 67

مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ ذاریات کی 60 آیات ہیں۔ آخرت اور حساب کے یقینی ہونے، متقیوں کی صفات، اور انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ کی بندگی ہونے کو بیان کرتی ہے۔

## سورۃ الذاریات عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** وَٱلذَّٰرِيَٰتِ ذَرۡوٗا ﴿١﴾  
ترجمہ: قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.

**2.** فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا ﴿٢﴾  
ترجمہ: پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.

**3.** فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرٗا ﴿٣﴾  
ترجمہ: پھر چلنے والیاں نرمی سے.

**4.** فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا ﴿٤﴾  
ترجمہ: پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.

**5.** إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٞ ﴿٥﴾  
ترجمہ: یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.

**6.** وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٞ ﴿٦﴾  
ترجمہ: اور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.

**7.** وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ ﴿٧﴾  
ترجمہ: قسم ہے راہوں والے آسمان کی.

**8.** إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلٖ مُّخۡتَلِفٖ ﴿٨﴾  
ترجمہ: یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.

**9.** يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ ﴿٩﴾  
ترجمہ: اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو.

**10.** قُتِلَ ٱلۡخَرَّٰصُونَ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.

**11.** ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي غَمۡرَةٖ سَاهُونَ ﴿١١﴾  
ترجمہ: جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.

**12.** يَسۡـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلدِّينِ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟

**13.** يَوۡمَ هُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ يُفۡتَنُونَ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے.

**14.** ذُوقُواْ فِتۡنَتَكُمۡ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.

**15.** إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.

**16.** ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.

**17.** كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.

**18.** وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.

**19.** وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.

**20.** وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتٞ لِّلۡمُوقِنِينَ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.

**21.** وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.

**22.** وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے.

**23.** فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.

**24.** هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟

**25.** إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.

**26.** فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.

**27.** فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.

**28.** فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.

**29.** فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

**30.** قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے.

**31.** ۞ قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: (حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟

**32.** قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.

**33.** لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.

**34.** مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.

**35.** فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.

**36.** فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.

**37.** وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.

**38.** وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.

**39.** فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

**40.** فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.

**41.** وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اسی طرح عادیوں میں بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے خالی آندھی بھیجی.

**42.** مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.

**43.** وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.

**44.** فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے نے ہلاک کر دیا.

**45.** فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامٖ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے اور نہ بدلہ لے سکے.

**46.** وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.

**47.** وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدٖ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.

**48.** وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.

**49.** وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.

**50.** فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.

**51.** وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.

**52.** كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

**53.** أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.

**54.** فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٖ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: (نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.

**55.** وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.

**56.** وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.

**57.** مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقٖ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.

**58.** إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.

**59.** فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.

**60.** فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.

## ایک نظر میں

- **سورت نمبر:** 51 از 114
- **نام کے معنی:** بکھیرنے والی ہوائیں
- **آیات:** 60
- **مقامِ نزول:** مکہ
- **ترتیبِ نزول:** 67
- **پارہ:** 26-27: آیات 1-30 پارہ 26 میں، آیات 31-60 پارہ 27 میں

## سورۃ الذاریات کا تعارف

سورت کا نام پہلی آیت میں آنے والے لفظ ”الذاریات“ سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ”اڑا کر بکھیرنے والیاں“ ہے؛ اکثر مفسرین کے مطابق اس سے ہوائیں مراد ہیں۔

یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی 60 آیات ہیں۔ مصحف میں اس کا نمبر 51 ہے؛ 26 پارے میں شروع ہوکر 27 پارے میں جاری رہتی ہے۔ نزول کی ترتیب میں 67 سورت ہے۔ حضرت ابراہیم کے مہمان بن کر آنے والے فرشتوں کا قصہ، اور 47 آیت، جو آسمان کو قدرت سے بنانے اور وسعت دینے کا ذکر کرتی ہے، اسی سورت میں ہیں۔ 56 آیت، جو بتاتی ہے کہ جن اور انسان صرف اللہ کی بندگی کے لیے پیدا کیے گئے ہیں، سورت کی سب سے معروف آیت ہے۔

## سورۃ الذاریات کا شانِ نزول

یہ سورت مکی دور کے ایسے وقت میں نازل ہوئی جب مشرکین آخرت اور حساب کے بارے میں متضاد باتیں کرتے، اور نبی کریم ﷺ کو جادوگر یا مجنون کہتے تھے۔ آیات میں بتایا گیا ہے کہ منکرین کا یہ رویہ پچھلی قوموں کے اپنے انبیاء کے ساتھ رویے کا اعادہ ہے؛ وہ یکساں باتیں کہتے ہیں، گویا انہوں نے ایک دوسرے کو ان کی تاکید کی ہو۔

اس سورت کے لیے کوئی مخصوص سبب نزول معلوم نہیں، جسے ماخذ میں عام قبولیت حاصل ہو۔ سورت کے آخر کے قریب نبی کریم ﷺ سے کہا گیا ہے کہ منکرین سے منہ پھیر لیں، مگر نصیحت جاری رکھیں، کیونکہ نصیحت اہل ایمان کو فائدہ دیتی ہے۔

## سورۃ الذاریات کے موضوعات

سورت ہواؤں، بوجھ اٹھائے بادلوں، آسانی سے چلتی کشتیوں اور امور تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قسم سے شروع ہوتی ہے؛ بتایا گیا ہے کہ وعدہ سچا ہے اور حساب ضرور ہوگا۔ اس بارے میں متضاد باتیں کرنے والوں کا انجام بیان ہوا ہے۔

متقیوں کی صفات گنوائی گئی ہیں: وہ رات کو کم سوتے ہیں، سحر کے اوقات میں بخشش مانگتے ہیں، اور ان کے مال میں مانگنے والے اور محروم کا حق ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ یقین رکھنے والوں کے لیے زمین اور انسان کی اپنی ذات میں نشانیاں ہیں، اور رزق آسمان میں ہے۔ پھر حضرت ابراہیم کے مہمان فرشتوں کا انہیں ایک بیٹے کی خوش خبری دینا، اور قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجا جانا بیان ہوا ہے۔ فرعون، عاد، ثمود اور قوم نوح کے انجام مختصراً یاد دلائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آسمان قدرت سے بنایا اور وسیع کیا گیا، اور ہر چیز جوڑے کی صورت میں پیدا کی گئی؛ لوگوں کو اللہ کی طرف دوڑنے کی دعوت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن اور انسان صرف اللہ کی بندگی کے لیے پیدا کیے گئے ہیں، اللہ ان سے رزق نہیں چاہتا، اور رزق دینے والا وہی ہے۔ سورت منکرین کو ان کے وعدہ کیے گئے دن کی حالت سے خبردار کرتے ہوئے ختم ہوتی ہے۔

## سورۃ الذاریات کے فضائل

سورۂ ذاریات کی فضیلت کے بارے میں کوئی صحیح روایت معلوم نہیں۔ تفاسیر میں آنے والا یہ قول کہ اس سورت کو پڑھنے والے کو دنیا میں چلنے والی ہر ہوا کی تعداد کے برابر دس نیکیاں دی جائیں گی، اُبی بن کعب کی طرف منسوب طویل روایت کا ایک حصہ ہے؛ ابن حجر نے اسے گھڑی ہوئی (موضوع) قرار دیا ہے۔

ابوداؤد کی عبداللہ بن مسعود سے نقل کردہ ایک روایت میں بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک دوسرے کے ہم پلہ سورتوں کو دو دو کر کے ایک رکعت میں پڑھتے تھے، اور اس میں ذاریات کا ذکر طور کے ساتھ آتا ہے۔ البانی نے حدیث کی اصل کو صحیح پایا اور سورتوں کی فہرست کو غیر ثابت کہا ہے؛ جبکہ شعیب ارناؤوط نے فہرست والی ایک دوسری روایت کی سند کو قوی قرار دیا ہے۔

ابن کثیر کے مطابق جو روایت کئی طرق سے ثابت ہے، اس میں حضرت علی نے کوفہ میں منبر پر سورت کی ابتدائی آیات کی قسموں کی وضاحت ہواؤں، بادلوں، کشتیوں اور فرشتوں سے کی۔

سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔

## سورۃ الذاریات کے بارے میں عام سوالات

### سورۃ الذاریات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الذاریات میں 60 آیات ہیں۔

### الذاریات کا کیا مطلب ہے؟

الذاریات کا مطلب ہے: ”بکھیرنے والی ہوائیں“۔

### سورۃ الذاریات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الذاریات مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 67 ہے۔

### سورۃ الذاریات کس پارے میں ہے؟

سورۃ الذاریات پارہ 26 میں شروع ہوتی ہے اور پارہ 27 میں ختم ہوتی ہے۔

### سورۃ الذاریات قرآن مجید میں کہاں ہے؟

سورۃ الذاریات قرآن مجید کی سورت نمبر 51 ہے۔ یہ سورۃ ق کے بعد اور سورۃ الطور سے پہلے آتی ہے۔

### کیا یہاں سورۃ الذاریات کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ الذاریات کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔

- [پچھلی سورت 50. ق](https://yasinsurah.com/ur/surah-qaf/)
- [اگلی سورت 52. الطور](https://yasinsurah.com/ur/surah-at-tur/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
