# سورۃ الواقعۃ

> سورۃ الواقعۃ (ہو کر رہنے والا واقعہ) مکمل: عربی متن اور مولانا محمد جوناگڑھی کا اردو ترجمہ آیت بہ آیت، اور 9 قاریوں کی آواز میں تلاوت۔ مکہ میں نازل ہونے…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/surah-al-waqiah/  
آخری تجدید: 2026-11-16T00:38:32+03:00

سورت 56 از 114 · پارہ 27

96 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: نمبر 46

مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ واقعہ 96 آیات پر مشتمل ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ قیامت ضرور برپا ہوگی، اس دن لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہوں گے، اور اللہ کی قدرت کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔

## سورۃ الواقعۃ عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ ﴿١﴾  
ترجمہ: جب قیامت قائم ہو جائے گی.

**2.** لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿٢﴾  
ترجمہ: جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

**3.** خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ ﴿٣﴾  
ترجمہ: وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.

**4.** إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا ﴿٤﴾  
ترجمہ: جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

**5.** وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

**6.** فَكَانَتۡ هَبَآءٗ مُّنۢبَثّٗا ﴿٦﴾  
ترجمہ: پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

**7.** وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجٗا ثَلَٰثَةٗ ﴿٧﴾  
ترجمہ: اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.

**8.** فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ ﴿٨﴾  
ترجمہ: پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.

**9.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ ﴿٩﴾  
ترجمہ: اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.

**10.** وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.

**11.** أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ ﴿١١﴾  
ترجمہ: وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

**12.** فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

**13.** ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: (بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

**14.** وَقَلِيلٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.

**15.** عَلَىٰ سُرُرٖ مَّوۡضُونَةٖ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

**16.** مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.

**17.** يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.

**18.** بِأَكۡوَابٖ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسٖ مِّن مَّعِينٖ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

**19.** لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.

**20.** وَفَٰكِهَةٖ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

**21.** وَلَحۡمِ طَيۡرٖ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.

**22.** وَحُورٌ عِينٞ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.

**23.** كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.

**24.** جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.

**25.** لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا تَأۡثِيمًا ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.

**26.** إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.

**27.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.

**28.** فِي سِدۡرٖ مَّخۡضُودٖ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.

**29.** وَطَلۡحٖ مَّنضُودٖ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: اور تہ بہ تہ کیلوں.

**30.** وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: اور لمبے لمبے سایوں.

**31.** وَمَآءٖ مَّسۡكُوبٖ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: اور بہتے ہوئے پانیوں.

**32.** وَفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: اور بکثرت پھلوں میں.

**33.** لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.

**34.** وَفُرُشٖ مَّرۡفُوعَةٍ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.

**35.** إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءٗ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.

**36.** فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.

**37.** عُرُبًا أَتۡرَابٗا ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.

**38.** لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.

**39.** ثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: جم غفیر ہے اگلوں میں سے.

**40.** وَثُلَّةٞ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.

**41.** وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے

**42.** فِي سَمُومٖ وَحَمِيمٖ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

**43.** وَظِلّٖ مِّن يَحۡمُومٖ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.

**44.** لَّا بَارِدٖ وَلَا كَرِيمٍ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.

**45.** إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.

**46.** وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

**47.** وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.

**48.** أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟

**49.** قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.

**50.** لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.

**51.** ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!

**52.** لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرٖ مِّن زَقُّومٖ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.

**53.** فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.

**54.** فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.

**55.** فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.

**56.** هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.

**57.** نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟

**58.** أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

**59.** ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟

**60.** نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.

**61.** عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.

**62.** وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟

**63.** أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ ﴿٦٣﴾  
ترجمہ: اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.

**64.** ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّٰرِعُونَ ﴿٦٤﴾  
ترجمہ: اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.

**65.** لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمٗا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ ﴿٦٥﴾  
ترجمہ: اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.

**66.** إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ ﴿٦٦﴾  
ترجمہ: کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.

**67.** بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ ﴿٦٧﴾  
ترجمہ: بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

**68.** أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ ﴿٦٨﴾  
ترجمہ: اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

**69.** ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ ﴿٦٩﴾  
ترجمہ: اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

**70.** لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجٗا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ ﴿٧٠﴾  
ترجمہ: اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟

**71.** أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ ﴿٧١﴾  
ترجمہ: اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.

**72.** ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ ﴿٧٢﴾  
ترجمہ: اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟

**73.** نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ ﴿٧٣﴾  
ترجمہ: ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.

**74.** فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٧٤﴾  
ترجمہ: پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

**75.** ۞ فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ ﴿٧٥﴾  
ترجمہ: پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.

**76.** وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿٧٦﴾  
ترجمہ: اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.

**77.** إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانٞ كَرِيمٞ ﴿٧٧﴾  
ترجمہ: کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.

**78.** فِي كِتَٰبٖ مَّكۡنُونٖ ﴿٧٨﴾  
ترجمہ: جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے

**79.** لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ ﴿٧٩﴾  
ترجمہ: جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.

**80.** تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٨٠﴾  
ترجمہ: یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

**81.** أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ ﴿٨١﴾  
ترجمہ: پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟

**82.** وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ ﴿٨٢﴾  
ترجمہ: اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

**83.** فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ ﴿٨٣﴾  
ترجمہ: پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

**84.** وَأَنتُمۡ حِينَئِذٖ تَنظُرُونَ ﴿٨٤﴾  
ترجمہ: اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.

**85.** وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ ﴿٨٥﴾  
ترجمہ: ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.

**86.** فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ ﴿٨٦﴾  
ترجمہ: پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

**87.** تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴿٨٧﴾  
ترجمہ: اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.

**88.** فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ ﴿٨٨﴾  
ترجمہ: پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.

**89.** فَرَوۡحٞ وَرَيۡحَانٞ وَجَنَّتُ نَعِيمٖ ﴿٨٩﴾  
ترجمہ: اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

**90.** وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٩٠﴾  
ترجمہ: اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.

**91.** فَسَلَٰمٞ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ ﴿٩١﴾  
ترجمہ: تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

**92.** وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٩٢﴾  
ترجمہ: لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.

**93.** فَنُزُلٞ مِّنۡ حَمِيمٖ ﴿٩٣﴾  
ترجمہ: تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

**94.** وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ ﴿٩٤﴾  
ترجمہ: اور دوزخ میں جانا ہے.

**95.** إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ ﴿٩٥﴾  
ترجمہ: یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

**96.** فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٩٦﴾  
ترجمہ: پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.

## ایک نظر میں

- **سورت نمبر:** 56 از 114
- **نام کے معنی:** ہو کر رہنے والا واقعہ
- **آیات:** 96
- **مقامِ نزول:** مکہ
- **ترتیبِ نزول:** 46
- **پارہ:** 27

## سورۃ الواقعۃ کا تعارف

اس سورت کا نام پہلی آیت میں آنے والے لفظ «الواقعہ» سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب «ضرور پیش آنے والا واقعہ» ہے؛ یہ لفظ قیامت کے ناموں میں سے ایک ہے۔

یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی 96 آیات ہیں۔ مصحف میں اس کا نمبر 56 ہے اور یہ 27ویں پارے میں ہے؛ ترتیبِ نزول کے لحاظ سے یہ 46ویں سورت ہے۔ قرآن کو صرف پاک کیے ہوئے لوگ ہی چھو سکتے ہیں، یہ بیان کرنے والی 79ویں آیت اسی سورت میں ہے۔ بہت سے مفسرین نے اس آیت میں «پاک کیے ہوئے لوگوں» سے فرشتے مراد لیے ہیں؛ جبکہ اکثر فقہاء نے اس موضوع کی احادیث کے ساتھ اس آیت کو بھی اس موقف کے دلائل میں شمار کیا ہے کہ بے وضو مصحف کو نہیں چھونا چاہیے۔

## سورۃ الواقعۃ کا شانِ نزول

یہ سورت مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین قیامت اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرتے تھے۔ آیات میں منکروں کا یہ قول نقل کرکے ان کے اعتراض کا جواب دیا گیا ہے: «کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟ کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی؟»

مسلم کی ابن عباس سے نقل کردہ ایک روایت کے مطابق، نبی کریم ﷺ کے زمانے میں بارش ہوئی تو بعض لوگوں نے اسے اللہ کا فضل سمجھا، جبکہ بعض نے کہا: «فلاں ستارے کے طلوع ہونے کی پیش گوئی درست نکلی۔» اس پر 75ویں آیت، جس میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھائی گئی ہے، سے لے کر 82ویں آیت تک کا حصہ نازل ہوا، جس کا مفہوم ہے: «تمہیں جو رزق دیا گیا ہے اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے کیا تم اسے دینے والے کو جھٹلاتے ہو؟»

## سورۃ الواقعۃ کے موضوعات

سورت اس خبر سے شروع ہوتی ہے کہ قیامت برپا ہوگی اور کوئی اس کے وقوع کو جھٹلا نہیں سکے گا؛ بتایا جاتا ہے کہ وہ دن کسی کو پست اور کسی کو بلند کرے گا، زمین لرزے گی اور پہاڑ گرد و غبار بن جائیں گے۔ بیان کیا گیا ہے کہ اس دن لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہوں گے: سبقت لے جانے والے، جنہیں اللہ کا قرب عطا کیا گیا ہے (سابقون)، دائیں جانب والے اور بائیں جانب والے۔ ہر گروہ کی آخرت کی حالت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔

اس کے بعد مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے منکروں سے ایسے سوالات کیے جاتے ہیں جو انہیں اللہ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں: ان کی اپنی پیدائش، ان کا بویا ہوا بیج، ان کا پیا ہوا پانی اور ان کی جلائی ہوئی آگ۔ ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھا کر بتایا جاتا ہے کہ قرآن ایک معزز کتاب ہے جو محفوظ کتاب میں ہے، اور اسے صرف پاک کیے ہوئے لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔ یاد دلایا جاتا ہے کہ جب جان حلق تک آ پہنچے تو کوئی اسے واپس نہیں لوٹا سکتا۔ مرنے والے کا انجام اس گروہ کے لحاظ سے بیان کیا جاتا ہے جس سے وہ تعلق رکھتا ہے۔ سورت اس بات کو یقینی حقیقت قرار دے کر اور اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح کرنے کا حکم دے کر ختم ہوتی ہے۔

## سورۃ الواقعۃ کے فضائل

سورۂ واقعہ کی فضیلت کے بارے میں عوام میں سب سے زیادہ مشہور روایت عبداللہ بن مسعود سے منقول یہ قول ہے: «جو ہر رات سورۂ واقعہ پڑھے اسے کبھی تنگ دستی نہیں پہنچے گی۔» اسے بیہقی جیسے محدثین نے نقل کیا ہے؛ تاہم اس کی سند میں ایسے راوی موجود ہیں جن کی مکمل شناخت معلوم نہیں، اس لیے بہت سے علماءِ حدیث نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔

ترمذی کی نقل کردہ ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابوبکر نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ آپ کے بال سفید ہوگئے ہیں، تو آپ نے فرمایا: «مجھے ہود، واقعہ، مرسلات، عم یتساءلون اور إذا الشمس كورت سورتوں نے بوڑھا کردیا۔» ترمذی نے اس روایت کو حسن غریب قرار دیا ہے۔ یہ روایت قیامت کے مناظر بیان کرنے والی ان سورتوں کے نبی کریم ﷺ پر گہرے اثر کو ظاہر کرتی ہے۔

سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔

## سورۃ الواقعۃ کے بارے میں عام سوالات

### سورۃ الواقعۃ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الواقعۃ میں 96 آیات ہیں۔

### الواقعۃ کا کیا مطلب ہے؟

الواقعۃ کا مطلب ہے: ”ہو کر رہنے والا واقعہ“۔

### سورۃ الواقعۃ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الواقعۃ مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 46 ہے۔

### سورۃ الواقعۃ کس پارے میں ہے؟

سورۃ الواقعۃ پارہ 27 میں ہے۔

### سورۃ الواقعۃ قرآن مجید میں کہاں ہے؟

سورۃ الواقعۃ قرآن مجید کی سورت نمبر 56 ہے۔ یہ سورۃ الرحمن کے بعد اور سورۃ الحدید سے پہلے آتی ہے۔

### کیا یہاں سورۃ الواقعۃ کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ الواقعۃ کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔

- [پچھلی سورت 55. الرحمن](https://yasinsurah.com/ur/surah-ar-rahman/)
- [اگلی سورت 57. الحدید](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-hadid/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
