# سورۃ الشعراء

> سورۃ الشعراء (شاعر) مکمل: عربی متن اور مولانا محمد جوناگڑھی کا اردو ترجمہ آیت بہ آیت، اور 9 قاریوں کی آواز میں تلاوت۔ مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ شعراء کی…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/surah-ash-shuara/  
آخری تجدید: 2026-11-16T00:38:32+03:00

سورت 26 از 114 · پارہ 19

227 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: نمبر 47

مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ شعراء کی 227 آیات ہیں۔ حضرت موسیٰ، حضرت ابراہیم، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب کی اپنی قوموں کے ساتھ جدوجہد بیان کرکے یہ واضح کرتی ہے کہ قرآن کا سرچشمہ وحی الٰہی ہے، اور انکار کے انجام پر توجہ دلاتی ہے۔

## سورۃ الشعراء عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** طسٓمٓ ﴿١﴾  
ترجمہ: طٰسم.

**2.** تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ ﴿٢﴾  
ترجمہ: یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں۔

**3.** لَعَلَّكَ بَٰخِعٞ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ ﴿٣﴾  
ترجمہ: ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے.

**4.** إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةٗ فَظَلَّتۡ أَعۡنَٰقُهُمۡ لَهَا خَٰضِعِينَ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں.

**5.** وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ ﴿٥﴾  
ترجمہ: اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.

**6.** فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿٦﴾  
ترجمہ: ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.

**7.** أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ ﴿٧﴾  
ترجمہ: کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟

**8.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿٨﴾  
ترجمہ: بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں.

**9.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩﴾  
ترجمہ: اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے.

**10.** وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.

**11.** قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ ﴿١١﴾  
ترجمہ: قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.

**12.** قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

**13.** وَيَضِيقُ صَدۡرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَٰرُونَ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.

**14.** وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.

**15.** قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.

**16.** فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: تم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں.

**17.** أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.

**18.** قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟

**19.** وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِي فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے.

**20.** قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذٗا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا.

**21.** فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكۡمٗا وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا.

**22.** وَتِلۡكَ نِعۡمَةٞ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنۡ عَبَّدتَّ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: مجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے.

**23.** قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟

**24.** قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو.

**25.** قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهُۥٓ أَلَا تَسۡتَمِعُونَ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟

**26.** قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے.

**27.** قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِيٓ أُرۡسِلَ إِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُونٞ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے.

**28.** قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.

**29.** قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَٰهًا غَيۡرِي لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا.

**30.** قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَيۡءٖ مُّبِينٖ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟

**31.** قَالَ فَأۡتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر.

**32.** فَأَلۡقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعۡبَانٞ مُّبِينٞ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی.

**33.** وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِيَ بَيۡضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا.

**34.** قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٞ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے.

**35.** يُرِيدُ أَن يُخۡرِجَكُم مِّنۡ أَرۡضِكُم بِسِحۡرِهِۦ فَمَاذَا تَأۡمُرُونَ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.

**36.** قَالُوٓاْ أَرۡجِهۡ وَأَخَاهُ وَٱبۡعَثۡ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے.

**37.** يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٖ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.

**38.** فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.

**39.** وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلۡ أَنتُم مُّجۡتَمِعُونَ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟

**40.** لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.

**41.** فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

**42.** قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذٗا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.

**43.** قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.

**44.** فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.

**45.** فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

**46.** فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

**47.** قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

**48.** رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

**49.** قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.

**50.** قَالُواْ لَا ضَيۡرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں ، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.

**51.** إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.

**52.** ۞ وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِيٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.

**53.** فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.

**54.** إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةٞ قَلِيلُونَ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.

**55.** وَإِنَّهُمۡ لَنَا لَغَآئِظُونَ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.

**56.** وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.

**57.** فَأَخۡرَجۡنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

**58.** وَكُنُوزٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.

**59.** كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.

**60.** فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.

**61.** فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.

**62.** قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهۡدِينِ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.

**63.** فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٖ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٦٣﴾  
ترجمہ: ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.

**64.** وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأٓخَرِينَ ﴿٦٤﴾  
ترجمہ: اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.

**65.** وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ ﴿٦٥﴾  
ترجمہ: اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.

**66.** ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ ﴿٦٦﴾  
ترجمہ: پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.

**67.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿٦٧﴾  
ترجمہ: یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.

**68.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٦٨﴾  
ترجمہ: اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

**69.** وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٰهِيمَ ﴿٦٩﴾  
ترجمہ: انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

**70.** إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ ﴿٧٠﴾  
ترجمہ: جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

**71.** قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامٗا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ﴿٧١﴾  
ترجمہ: انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.

**72.** قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ ﴿٧٢﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

**73.** أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ ﴿٧٣﴾  
ترجمہ: یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.

**74.** قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ ﴿٧٤﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.

**75.** قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ ﴿٧٥﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

**76.** أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ ﴿٧٦﴾  
ترجمہ: تم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

**77.** فَإِنَّهُمۡ عَدُوّٞ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٧٧﴾  
ترجمہ: وه سب میرے دشمن ہیں. بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.

**78.** ٱلَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهۡدِينِ ﴿٧٨﴾  
ترجمہ: جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.

**79.** وَٱلَّذِي هُوَ يُطۡعِمُنِي وَيَسۡقِينِ ﴿٧٩﴾  
ترجمہ: وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.

**80.** وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ ﴿٨٠﴾  
ترجمہ: اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.

**81.** وَٱلَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحۡيِينِ ﴿٨١﴾  
ترجمہ: اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

**82.** وَٱلَّذِيٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِي خَطِيٓـَٔتِي يَوۡمَ ٱلدِّينِ ﴿٨٢﴾  
ترجمہ: اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.

**83.** رَبِّ هَبۡ لِي حُكۡمٗا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٨٣﴾  
ترجمہ: اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.

**84.** وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقٖ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿٨٤﴾  
ترجمہ: اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.

**85.** وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨٥﴾  
ترجمہ: مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.

**86.** وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٨٦﴾  
ترجمہ: اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.

**87.** وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ ﴿٨٧﴾  
ترجمہ: اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.

**88.** يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَ ﴿٨٨﴾  
ترجمہ: جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.

**89.** إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٖ سَلِيمٖ ﴿٨٩﴾  
ترجمہ: لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.

**90.** وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ ﴿٩٠﴾  
ترجمہ: اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.

**91.** وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ ﴿٩١﴾  
ترجمہ: اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.

**92.** وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ ﴿٩٢﴾  
ترجمہ: اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟

**93.** مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ ﴿٩٣﴾  
ترجمہ: جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.

**94.** فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ ﴿٩٤﴾  
ترجمہ: پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.

**95.** وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ ﴿٩٥﴾  
ترجمہ: اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی، وہاں.

**96.** قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ ﴿٩٦﴾  
ترجمہ: آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.

**97.** تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴿٩٧﴾  
ترجمہ: کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.

**98.** إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٩٨﴾  
ترجمہ: جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.

**99.** وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴿٩٩﴾  
ترجمہ: اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.

**100.** فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ﴿١٠٠﴾  
ترجمہ: اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.

**101.** وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ ﴿١٠١﴾  
ترجمہ: اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.

**102.** فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿١٠٢﴾  
ترجمہ: اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.

**103.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٠٣﴾  
ترجمہ: یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.

**104.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٠٤﴾  
ترجمہ: یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.

**105.** كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿١٠٥﴾  
ترجمہ: قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.

**106.** إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٠٦﴾  
ترجمہ: جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!

**107.** إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ﴿١٠٧﴾  
ترجمہ: سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.

**108.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٠٨﴾  
ترجمہ: پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.

**109.** وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٠٩﴾  
ترجمہ: میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.

**110.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١١٠﴾  
ترجمہ: پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.

**111.** ۞ قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ ﴿١١١﴾  
ترجمہ: قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.

**112.** قَالَ وَمَا عِلۡمِي بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴿١١٢﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟

**113.** إِنۡ حِسَابُهُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّيۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ ﴿١١٣﴾  
ترجمہ: ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.

**114.** وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿١١٤﴾  
ترجمہ: میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں.

**115.** إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿١١٥﴾  
ترجمہ: میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں.

**116.** قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ ﴿١١٦﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا.

**117.** قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِي كَذَّبُونِ ﴿١١٧﴾  
ترجمہ: آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا.

**118.** فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِي وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحٗا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿١١٨﴾  
ترجمہ: پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.

**119.** فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ ﴿١١٩﴾  
ترجمہ: چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.

**120.** ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ ﴿١٢٠﴾  
ترجمہ: بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.

**121.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٢١﴾  
ترجمہ: یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

**122.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٢٢﴾  
ترجمہ: اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.

**123.** كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿١٢٣﴾  
ترجمہ: عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.

**124.** إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾  
ترجمہ: جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

**125.** إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ﴿١٢٥﴾  
ترجمہ: میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں.

**126.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٢٦﴾  
ترجمہ: پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!

**127.** وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٢٧﴾  
ترجمہ: میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے.

**128.** أَتَبۡنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةٗ تَعۡبَثُونَ ﴿١٢٨﴾  
ترجمہ: کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو.

**129.** وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُونَ ﴿١٢٩﴾  
ترجمہ: اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے.

**130.** وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ ﴿١٣٠﴾  
ترجمہ: اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.

**131.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٣١﴾  
ترجمہ: اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.

**132.** وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِيٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ ﴿١٣٢﴾  
ترجمہ: اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.

**133.** أَمَدَّكُم بِأَنۡعَٰمٖ وَبَنِينَ ﴿١٣٣﴾  
ترجمہ: اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

**134.** وَجَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ ﴿١٣٤﴾  
ترجمہ: باغات سے اور چشموں سے.

**135.** إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ ﴿١٣٥﴾  
ترجمہ: مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.

**136.** قَالُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَوَعَظۡتَ أَمۡ لَمۡ تَكُن مِّنَ ٱلۡوَٰعِظِينَ ﴿١٣٦﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے.

**137.** إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٣٧﴾  
ترجمہ: یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے.

**138.** وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿١٣٨﴾  
ترجمہ: اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.

**139.** فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٣٩﴾  
ترجمہ: چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.

**140.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٤٠﴾  
ترجمہ: بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.

**141.** كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿١٤١﴾  
ترجمہ: ﺛمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.

**142.** إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٤٢﴾  
ترجمہ: ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.

**143.** إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ﴿١٤٣﴾  
ترجمہ: میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.

**144.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٤٤﴾  
ترجمہ: تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.

**145.** وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٤٥﴾  
ترجمہ: میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے.

**146.** أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ﴿١٤٦﴾  
ترجمہ: کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.

**147.** فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٖ ﴿١٤٧﴾  
ترجمہ: یعنی ان باغوں اور ان چشموں.

**148.** وَزُرُوعٖ وَنَخۡلٖ طَلۡعُهَا هَضِيمٞ ﴿١٤٨﴾  
ترجمہ: اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.

**149.** وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتٗا فَٰرِهِينَ ﴿١٤٩﴾  
ترجمہ: اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.

**150.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٥٠﴾  
ترجمہ: پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

**151.** وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ ﴿١٥١﴾  
ترجمہ: بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ.

**152.** ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ ﴿١٥٢﴾  
ترجمہ: جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.

**153.** قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ ﴿١٥٣﴾  
ترجمہ: وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.

**154.** مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا فَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٥٤﴾  
ترجمہ: تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.

**155.** قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ ﴿١٥٥﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.

**156.** وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٖ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمٖ ﴿١٥٦﴾  
ترجمہ: (خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.

**157.** فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَٰدِمِينَ ﴿١٥٧﴾  
ترجمہ: پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، بس وه پشیمان ہوگئے.

**158.** فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٥٨﴾  
ترجمہ: اور عذاب نے انہیں آ دبوچا ۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.

**159.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٥٩﴾  
ترجمہ: اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے.

**160.** كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿١٦٠﴾  
ترجمہ: قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.

**161.** إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٦١﴾  
ترجمہ: ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

**162.** إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ﴿١٦٢﴾  
ترجمہ: میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

**163.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٦٣﴾  
ترجمہ: پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

**164.** وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٦٤﴾  
ترجمہ: میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

**165.** أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٦٥﴾  
ترجمہ: کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.

**166.** وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ ﴿١٦٦﴾  
ترجمہ: اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.

**167.** قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ ﴿١٦٧﴾  
ترجمہ: انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.

**168.** قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ ﴿١٦٨﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.

**169.** رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ ﴿١٦٩﴾  
ترجمہ: میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.

**170.** فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ ﴿١٧٠﴾  
ترجمہ: پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.

**171.** إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴿١٧١﴾  
ترجمہ: بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.

**172.** ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ ﴿١٧٢﴾  
ترجمہ: پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.

**173.** وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ ﴿١٧٣﴾  
ترجمہ: اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.

**174.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٧٤﴾  
ترجمہ: یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.

**175.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٧٥﴾  
ترجمہ: بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

**176.** كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿١٧٦﴾  
ترجمہ: اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

**177.** إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٧٧﴾  
ترجمہ: جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

**178.** إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ ﴿١٧٨﴾  
ترجمہ: میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

**179.** فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٧٩﴾  
ترجمہ: اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.

**180.** وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٨٠﴾  
ترجمہ: میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.

**181.** ۞ أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ ﴿١٨١﴾  
ترجمہ: ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.

**182.** وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ ﴿١٨٢﴾  
ترجمہ: اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.

**183.** وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ ﴿١٨٣﴾  
ترجمہ: لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.

**184.** وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٨٤﴾  
ترجمہ: اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.

**185.** قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ ﴿١٨٥﴾  
ترجمہ: انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.

**186.** وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ ﴿١٨٦﴾  
ترجمہ: اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.

**187.** فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٨٧﴾  
ترجمہ: اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.

**188.** قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ ﴿١٨٨﴾  
ترجمہ: کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.

**189.** فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ ﴿١٨٩﴾  
ترجمہ: چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.

**190.** إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ ﴿١٩٠﴾  
ترجمہ: یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.

**191.** وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٩١﴾  
ترجمہ: اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

**192.** وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿١٩٢﴾  
ترجمہ: اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.

**193.** نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ ﴿١٩٣﴾  
ترجمہ: اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.

**194.** عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ ﴿١٩٤﴾  
ترجمہ: آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.

**195.** بِلِسَانٍ عَرَبِيّٖ مُّبِينٖ ﴿١٩٥﴾  
ترجمہ: صاف عربی زبان میں ہے.

**196.** وَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿١٩٦﴾  
ترجمہ: اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.

**197.** أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُاْ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴿١٩٧﴾  
ترجمہ: کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.

**198.** وَلَوۡ نَزَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ ﴿١٩٨﴾  
ترجمہ: اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.

**199.** فَقَرَأَهُۥ عَلَيۡهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ ﴿١٩٩﴾  
ترجمہ: پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.

**200.** كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ ﴿٢٠٠﴾  
ترجمہ: اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.

**201.** لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ ﴿٢٠١﴾  
ترجمہ: وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.

**202.** فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ ﴿٢٠٢﴾  
ترجمہ: پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.

**203.** فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ ﴿٢٠٣﴾  
ترجمہ: اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟

**204.** أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿٢٠٤﴾  
ترجمہ: پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

**205.** أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ ﴿٢٠٥﴾  
ترجمہ: اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.

**206.** ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ ﴿٢٠٦﴾  
ترجمہ: پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.

**207.** مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ ﴿٢٠٧﴾  
ترجمہ: تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.

**208.** وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ﴿٢٠٨﴾  
ترجمہ: ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.

**209.** ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٢٠٩﴾  
ترجمہ: نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.

**210.** وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢١٠﴾  
ترجمہ: اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.

**211.** وَمَا يَنۢبَغِي لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ ﴿٢١١﴾  
ترجمہ: نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.

**212.** إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ ﴿٢١٢﴾  
ترجمہ: بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.

**213.** فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ ﴿٢١٣﴾  
ترجمہ: پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.

**214.** وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ ﴿٢١٤﴾  
ترجمہ: اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.

**215.** وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٢١٥﴾  
ترجمہ: اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.

**216.** فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ ﴿٢١٦﴾  
ترجمہ: اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.

**217.** وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٢١٧﴾  
ترجمہ: اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.

**218.** ٱلَّذِي يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٢١٨﴾  
ترجمہ: جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.

**219.** وَتَقَلُّبَكَ فِي ٱلسَّٰجِدِينَ ﴿٢١٩﴾  
ترجمہ: اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.

**220.** إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٢٢٠﴾  
ترجمہ: وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

**221.** هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢٢١﴾  
ترجمہ: کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

**222.** تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ ﴿٢٢٢﴾  
ترجمہ: وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.

**223.** يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ ﴿٢٢٣﴾  
ترجمہ: (اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.

**224.** وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُۥنَ ﴿٢٢٤﴾  
ترجمہ: شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.

**225.** أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِي كُلِّ وَادٖ يَهِيمُونَ ﴿٢٢٥﴾  
ترجمہ: کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.

**226.** وَأَنَّهُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ ﴿٢٢٦﴾  
ترجمہ: اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.

**227.** إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبٖ يَنقَلِبُونَ ﴿٢٢٧﴾  
ترجمہ: سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.

## ایک نظر میں

- **سورت نمبر:** 26 از 114
- **نام کے معنی:** شاعر
- **آیات:** 227
- **مقامِ نزول:** مکہ
- **ترتیبِ نزول:** 47
- **پارہ:** 19

## سورۃ الشعراء کا تعارف

شعراء کا مطلب ”شاعر“ ہے۔ اس سورت کا نام 224-227 آیات سے لیا گیا ہے، جن میں شاعروں کے حالات کا ذکر ہے؛ ان آیات میں وحی اور شاعری کے فرق پر توجہ دلائی گئی ہے، اور ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والے شاعروں کو الگ رکھا گیا ہے۔ یہ مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی 227 آیات ہیں۔ مصحف کی چھبیسویں سورت ہے؛ نزول کی معروف ترتیب میں اس کا نمبر 47 ہے۔ آیات کی تعداد کے اعتبار سے سورۂ بقرہ کے بعد سب سے طویل سورت ہے۔

یہ ”طٰسٓمٓ“ کے حروف سے شروع ہوتی ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ آخری آیات مدینہ میں مسلمان شاعروں کے بارے میں نازل ہوئیں؛ تاہم عام طور پر اس سورت کو مکی مانا جاتا ہے۔ ہر قصے کے آخر میں دہرایا جانے والا جملہ ”بے شک تمہارا رب ہی زبردست، نہایت رحم کرنے والا ہے“ سورت کو ایک خاص آہنگ عطا کرتا ہے۔

## سورۃ الشعراء کا شانِ نزول

سورۂ شعراء مکی دور کے درمیانی زمانے میں نازل ہوئی، جب مشرکین قرآن کو شاعری اور نبی کریم ﷺ کو شاعر یا کاہن قرار دینے کی کوشش کررہے تھے۔ نبی کریم ﷺ اپنی قوم کے ایمان نہ لانے پر بہت غمگین تھے؛ سورت کے آغاز میں اس غم کا ذکر کرکے آپ کو تسلی دی گئی ہے۔

بخاری اور مسلم میں ابن عباس سے منقول ہے کہ جب ”اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو خبردار کیجیے“ کے معنی والی 214 آیت نازل ہوئی تو نبی کریم ﷺ صفا پہاڑی پر تشریف لے گئے، قریش کے قبیلوں کو ایک ایک کرکے پکارا، اور انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا۔ اس واقعے کو اسلام کی دعوت قریبی حلقے سے شروع کرکے زیادہ وسیع حلقوں تک پہنچانے میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔

## سورۃ الشعراء کے موضوعات

سورت واضح کتاب کی آیات یاد دلاتے ہوئے شروع ہوتی ہے، اور نبی کریم ﷺ کو تسلی دیتی ہے کہ منکرین کے ایمان نہ لانے پر آپ اتنا غم نہ کریں کہ اپنی جان ہی ہلاک کر بیٹھیں۔ زمین میں اُگائی جانے والی خوب صورت نباتات کو عبرت کی نشانی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

پھر سات قصے یکے بعد دیگرے بیان ہوتے ہیں: حضرت موسیٰ کا فرعون کی طرف بھیجا جانا، جادوگروں کا ایمان لانا اور سمندر پھٹ جانے سے بنی اسرائیل کا نجات پانا؛ حضرت ابراہیم کا بتوں کی عبادت کرنے والی قوم کو توحید سمجھانا، اور اللہ کے حضور پاک دل، یعنی قلب سلیم، کے ساتھ پہنچنے کی اہمیت؛ حضرت نوح اور کشتی؛ حضرت ہود اور متکبر قوم عاد؛ حضرت صالح اور اونٹنی کو ذبح کرنے والی قوم ثمود؛ حضرت لوط اور ان کی قوم کا قبیح عمل؛ حضرت شعیب اور ناپ تول میں دھوکا کرنے والے اہل ایکہ۔ حضرت نوح سے حضرت شعیب تک ہر نبی اپنی قوم سے کہتا ہے: ”میں تمہاری طرف بھیجا گیا ایک امانت دار رسول ہوں؛ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔“

آخری حصے میں بتایا گیا ہے کہ قرآن روح الامین کے ذریعے واضح عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے، اور اسے شیاطین لے کر نہیں آئے۔ نبی کریم ﷺ کو اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو خبردار کرنے اور اہل ایمان کے ساتھ عاجزی سے پیش آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سورت شاعروں کے حالات اور ظلم کرنے والوں کا انجام یاد دلاتے ہوئے ختم ہوتی ہے۔

## سورۃ الشعراء کے فضائل

سورۂ شعراء کی خاص طور پر تعریف کرنے والی کوئی صحیح حدیث معلوم نہیں۔ احمد بن حنبل کی واثلہ بن اسقع سے نقل کردہ حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے بتایا کہ انہیں تورات کی جگہ سات طویل سورتیں اور زبور کی جگہ سو سے زائد آیات والی سورتیں (مئون) دی گئیں۔ البانی اور شعیب ارناؤوط نے اس حدیث کو حسن کہا ہے؛ شعراء بھی مئون سورتوں میں سے ہے۔

احمد بن حنبل کی معدیکرب سے روایت کے مطابق ایک گروہ نے عبداللہ بن مسعود سے «دو سو آیات والی طٰسٓمٓ» یعنی شعراء سنانے کی درخواست کی؛ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے خباب بن ارت کے پاس جائیں جنہوں نے یہ سورت براہِ راست نبی کریم ﷺ سے حاصل کی تھی، اور خباب نے انہیں سنائی۔ احمد شاکر نے اس روایت کی سند کو صحیح اور شعیب ارناؤوط نے ضعیف کہا ہے۔

ابن کثیر امام مالک سے نقل کردہ تفسیر کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ اس سورت کو «الجامعہ» کا نام بھی دیا گیا ہے۔

سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔

## سورۃ الشعراء کی دعائیں

- [رب ہب لی حکما سورۃ الشعراء، آیات 83-89](https://yasinsurah.com/ur/dua/rabbi-hab-li-hukman/)
- [حضرت نوح کی نجات کی دعا سورۃ الشعراء، آیات 117-118](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-nuhs-dua-for-rescue/)
- [حضرت لوط کی اپنے گھر والوں کے لیے دعا سورۃ الشعراء، آیت 169](https://yasinsurah.com/ur/dua/prophet-luts-dua-for-his-family/)

## سورۃ الشعراء کے بارے میں عام سوالات

### سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء میں 227 آیات ہیں۔

### الشعراء کا کیا مطلب ہے؟

الشعراء کا مطلب ہے: ”شاعر“۔

### سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 47 ہے۔

### سورۃ الشعراء کس پارے میں ہے؟

سورۃ الشعراء پارہ 19 میں ہے۔

### سورۃ الشعراء قرآن مجید میں کہاں ہے؟

سورۃ الشعراء قرآن مجید کی سورت نمبر 26 ہے۔ یہ سورۃ الفرقان کے بعد اور سورۃ النمل سے پہلے آتی ہے۔

### کیا یہاں سورۃ الشعراء کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ الشعراء کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔

- [پچھلی سورت 25. الفرقان](https://yasinsurah.com/ur/surah-al-furqan/)
- [اگلی سورت 27. النمل](https://yasinsurah.com/ur/surah-an-naml/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
