# سورۃ ص

> سورۃ ص (صٓ) مکمل: عربی متن اور مولانا محمد جوناگڑھی کا اردو ترجمہ آیت بہ آیت، اور 9 قاریوں کی آواز میں تلاوت۔ مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ ص کی 88 آیات ہیں۔…

ماخذ: https://yasinsurah.com/ur/surah-sad/  
آخری تجدید: 2026-11-16T00:38:32+03:00

سورت 38 از 114 · پارہ 23

88 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: نمبر 38

مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ ص کی 88 آیات ہیں۔ مشرکین کے توحید پر اعتراضات کے جواب دیتی ہے؛ داؤد، سلیمان اور ایوب انبیاء کے قصوں سے صبر اور توبہ کی نصیحت کرتی ہے۔

## سورۃ ص عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ  
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

**1.** صٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ذِي ٱلذِّكۡرِ ﴿١﴾  
ترجمہ: ص! اس نصیحت والے قرآن کی قسم.

**2.** بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي عِزَّةٖ وَشِقَاقٖ ﴿٢﴾  
ترجمہ: بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں.

**3.** كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّن قَرۡنٖ فَنَادَواْ وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٖ ﴿٣﴾  
ترجمہ: ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا.

**4.** وَعَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡۖ وَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا سَٰحِرٞ كَذَّابٌ ﴿٤﴾  
ترجمہ: اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے واﻻ آگیا اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے.

**5.** أَجَعَلَ ٱلۡأٓلِهَةَ إِلَٰهٗا وَٰحِدًاۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٌ عُجَابٞ ﴿٥﴾  
ترجمہ: کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے.

**6.** وَٱنطَلَقَ ٱلۡمَلَأُ مِنۡهُمۡ أَنِ ٱمۡشُواْ وَٱصۡبِرُواْ عَلَىٰٓ ءَالِهَتِكُمۡۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٞ يُرَادُ ﴿٦﴾  
ترجمہ: ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو ، یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے.

**7.** مَا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِي ٱلۡمِلَّةِ ٱلۡأٓخِرَةِ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا ٱخۡتِلَٰقٌ ﴿٧﴾  
ترجمہ: ہم نے تو یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی ، کچھ نہیں یہ تو صرف گھڑنت ہے.

**8.** أَءُنزِلَ عَلَيۡهِ ٱلذِّكۡرُ مِنۢ بَيۡنِنَاۚ بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ مِّن ذِكۡرِيۚ بَل لَّمَّا يَذُوقُواْ عَذَابِ ﴿٨﴾  
ترجمہ: کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے ؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں، بلکہ (صحیح یہ ہے کہ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں.

**9.** أَمۡ عِندَهُمۡ خَزَآئِنُ رَحۡمَةِ رَبِّكَ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡوَهَّابِ ﴿٩﴾  
ترجمہ: یا کیا ان کے پاس تیرے زبردست فیاض رب کی رحمت کے خزانے ہیں.

**10.** أَمۡ لَهُم مُّلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۖ فَلۡيَرۡتَقُواْ فِي ٱلۡأَسۡبَٰبِ ﴿١٠﴾  
ترجمہ: یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں.

**11.** جُندٞ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُومٞ مِّنَ ٱلۡأَحۡزَابِ ﴿١١﴾  
ترجمہ: یہ بھی (بڑے بڑے) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا (چھوٹا سا) لشکر ہے.

**12.** كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ ذُو ٱلۡأَوۡتَادِ ﴿١٢﴾  
ترجمہ: ان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون نے جھٹلایا تھا.

**13.** وَثَمُودُ وَقَوۡمُ لُوطٖ وَأَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِۚ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡأَحۡزَابُ ﴿١٣﴾  
ترجمہ: اور ﺛمود نے اور قوم لوط نے اور ایکہ کے رہنے والوں نے بھی، یہی (بڑے) لشکر تھے.

**14.** إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ ﴿١٤﴾  
ترجمہ: ان میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے رسولوں کی تکذیب نہ کی ہو پس میری سزا ان پر ﺛابت ہوگئی.

**15.** وَمَا يَنظُرُ هَٰٓؤُلَآءِ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ مَّا لَهَا مِن فَوَاقٖ ﴿١٥﴾  
ترجمہ: انہیں صرف ایک چیﺦ کا انتظار ہے جس میں کوئی توقف (اور ڈھیل) نہیں ہے.

**16.** وَقَالُواْ رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ ٱلۡحِسَابِ ﴿١٦﴾  
ترجمہ: اور انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب! ہماری سرنوشت تو ہمیں روز حساب سے پہلے ہی دے دے.

**17.** ٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱذۡكُرۡ عَبۡدَنَا دَاوُۥدَ ذَا ٱلۡأَيۡدِۖ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ ﴿١٧﴾  
ترجمہ: آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور ہمارے بندے داؤد (علیہ السلام) کو یاد کریں جو بڑی قوت واﻻ تھا ، یقیناً وه بہت رجوع کرنے واﻻ تھا.

**18.** إِنَّا سَخَّرۡنَا ٱلۡجِبَالَ مَعَهُۥ يُسَبِّحۡنَ بِٱلۡعَشِيِّ وَٱلۡإِشۡرَاقِ ﴿١٨﴾  
ترجمہ: ہم نے پہاڑوں کو اس کے تابع کر رکھا تھا کہ اس کے ساتھ شام کو اور صبح کو تسبیح خوانی کریں.

**19.** وَٱلطَّيۡرَ مَحۡشُورَةٗۖ كُلّٞ لَّهُۥٓ أَوَّابٞ ﴿١٩﴾  
ترجمہ: اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے.

**20.** وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهُۥ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ ٱلۡخِطَابِ ﴿٢٠﴾  
ترجمہ: اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکمت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا.

**21.** ۞ وَهَلۡ أَتَىٰكَ نَبَؤُاْ ٱلۡخَصۡمِ إِذۡ تَسَوَّرُواْ ٱلۡمِحۡرَابَ ﴿٢١﴾  
ترجمہ: اور کیا تجھے جھگڑا کرنے والوں کی (بھی) خبر ملی؟ جبکہ وه دیوار پھاند کر محراب میں آگئے.

**22.** إِذۡ دَخَلُواْ عَلَىٰ دَاوُۥدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ خَصۡمَانِ بَغَىٰ بَعۡضُنَا عَلَىٰ بَعۡضٖ فَٱحۡكُم بَيۡنَنَا بِٱلۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَٱهۡدِنَآ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلصِّرَٰطِ ﴿٢٢﴾  
ترجمہ: جب یہ (حضرت) داؤد (علیہ السلام) کے پاس پہنچے، پس یہ ان سے ڈر گئے ، انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو فریق مقدمہ ہیں، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے، پس آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور ناانصافی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راه بتا دیجئے.

**23.** إِنَّ هَٰذَآ أَخِي لَهُۥ تِسۡعٞ وَتِسۡعُونَ نَعۡجَةٗ وَلِيَ نَعۡجَةٞ وَٰحِدَةٞ فَقَالَ أَكۡفِلۡنِيهَا وَعَزَّنِي فِي ٱلۡخِطَابِ ﴿٢٣﴾  
ترجمہ: (سنیے) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے.

**24.** قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِۦۖ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلۡخُلَطَآءِ لَيَبۡغِي بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَقَلِيلٞ مَّا هُمۡۗ وَظَنَّ دَاوُۥدُ أَنَّمَا فَتَنَّٰهُ فَٱسۡتَغۡفَرَ رَبَّهُۥ وَخَرَّۤ رَاكِعٗاۤ وَأَنَابَ۩ ﴿٢٤﴾  
ترجمہ: آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ﻇلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ﻇلم کرتے ہیں، سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے اور (پوری طرح) رجوع کیا.

**25.** فَغَفَرۡنَا لَهُۥ ذَٰلِكَۖ وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلۡفَىٰ وَحُسۡنَ مَـَٔابٖ ﴿٢٥﴾  
ترجمہ: پس ہم نے بھی ان کا وه (قصور) معاف کر دیا ، یقیناً وه ہمارے نزدیک بڑے مرتبہ والے اور بہت اچھے ٹھکانے والے ہیں.

**26.** يَٰدَاوُۥدُ إِنَّا جَعَلۡنَٰكَ خَلِيفَةٗ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱحۡكُم بَيۡنَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ ٱلۡهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدُۢ بِمَا نَسُواْ يَوۡمَ ٱلۡحِسَابِ ﴿٢٦﴾  
ترجمہ: اے داؤد! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وه تمہیں اللہ کی راه سے بھٹکا دے گی، یقیناً جو لوگ اللہ کی راه سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے.

**27.** وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَٰطِلٗاۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنَ ٱلنَّارِ ﴿٢٧﴾  
ترجمہ: اور ہم نے آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو ناحق پیدا نہیں کیا ، یہ گمان تو کافروں کا ہے سو کافروں کے لئے خرابی ہے آگ کی.

**28.** أَمۡ نَجۡعَلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ كَٱلۡمُفۡسِدِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ نَجۡعَلُ ٱلۡمُتَّقِينَ كَٱلۡفُجَّارِ ﴿٢٨﴾  
ترجمہ: کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے ان کے برابر کر دیں گے جو (ہمیشہ) زمین میں فساد مچاتے رہے، یا پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کر دینگے؟

**29.** كِتَٰبٌ أَنزَلۡنَٰهُ إِلَيۡكَ مُبَٰرَكٞ لِّيَدَّبَّرُوٓاْ ءَايَٰتِهِۦ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ ﴿٢٩﴾  
ترجمہ: یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں.

**30.** وَوَهَبۡنَا لِدَاوُۥدَ سُلَيۡمَٰنَۚ نِعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ ﴿٣٠﴾  
ترجمہ: اور ہم نے داؤد کو سلیمان (نامی فرزند) عطا فرمایا، جو بڑا اچھا بنده تھا اور بے حد رجوع کرنے واﻻ تھا.

**31.** إِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِٱلۡعَشِيِّ ٱلصَّٰفِنَٰتُ ٱلۡجِيَادُ ﴿٣١﴾  
ترجمہ: جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کیے گئے.

**32.** فَقَالَ إِنِّيٓ أَحۡبَبۡتُ حُبَّ ٱلۡخَيۡرِ عَن ذِكۡرِ رَبِّي حَتَّىٰ تَوَارَتۡ بِٱلۡحِجَابِ ﴿٣٢﴾  
ترجمہ: تو کہنے لگے میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر ان گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی، یہاں تک کہ (آفتاب) چھﭗ گیا.

**33.** رُدُّوهَا عَلَيَّۖ فَطَفِقَ مَسۡحَۢا بِٱلسُّوقِ وَٱلۡأَعۡنَاقِ ﴿٣٣﴾  
ترجمہ: ان (گھوڑوں) کو دوباره میرے سامنے ﻻؤ! پھر تو پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا.

**34.** وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمَٰنَ وَأَلۡقَيۡنَا عَلَىٰ كُرۡسِيِّهِۦ جَسَدٗا ثُمَّ أَنَابَ ﴿٣٤﴾  
ترجمہ: اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا.

**35.** قَالَ رَبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَهَبۡ لِي مُلۡكٗا لَّا يَنۢبَغِي لِأَحَدٖ مِّنۢ بَعۡدِيٓۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡوَهَّابُ ﴿٣٥﴾  
ترجمہ: کہا کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی (شخص) کے ﻻئق نہ ہو ، تو بڑا ہی دینے واﻻ ہے.

**36.** فَسَخَّرۡنَا لَهُ ٱلرِّيحَ تَجۡرِي بِأَمۡرِهِۦ رُخَآءً حَيۡثُ أَصَابَ ﴿٣٦﴾  
ترجمہ: پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی.

**37.** وَٱلشَّيَٰطِينَ كُلَّ بَنَّآءٖ وَغَوَّاصٖ ﴿٣٧﴾  
ترجمہ: اور (طاقت ور) جنات کو بھی (ان کا ماتحت کر دیا) ہر عمارت بنانے والے کو اور غوطہ خور کو.

**38.** وَءَاخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي ٱلۡأَصۡفَادِ ﴿٣٨﴾  
ترجمہ: اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے.

**39.** هَٰذَا عَطَآؤُنَا فَٱمۡنُنۡ أَوۡ أَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٖ ﴿٣٩﴾  
ترجمہ: یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں.

**40.** وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلۡفَىٰ وَحُسۡنَ مَـَٔابٖ ﴿٤٠﴾  
ترجمہ: ان کے لئے ہمارے پاس بڑا تقرب ہے اور بہت اچھا ٹھکانا ہے.

**41.** وَٱذۡكُرۡ عَبۡدَنَآ أَيُّوبَ إِذۡ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ أَنِّي مَسَّنِيَ ٱلشَّيۡطَٰنُ بِنُصۡبٖ وَعَذَابٍ ﴿٤١﴾  
ترجمہ: اور ہمارے بندے ایوب (علیہ السلام) کا (بھی) ذکر کر، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے رنج اور دکھ پہنچایا ہے.

**42.** ٱرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَۖ هَٰذَا مُغۡتَسَلُۢ بَارِدٞ وَشَرَابٞ ﴿٤٢﴾  
ترجمہ: اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.

**43.** وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنَّا وَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ ﴿٤٣﴾  
ترجمہ: اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اسی کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے ، اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے.

**44.** وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثٗا فَٱضۡرِب بِّهِۦ وَلَا تَحۡنَثۡۗ إِنَّا وَجَدۡنَٰهُ صَابِرٗاۚ نِّعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٞ ﴿٤٤﴾  
ترجمہ: اور اپنے ہاتھوں میں تنکوں کا ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر ، سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بنده پایا، وه بڑا نیک بنده تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے واﻻ.

**45.** وَٱذۡكُرۡ عِبَٰدَنَآ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ أُوْلِي ٱلۡأَيۡدِي وَٱلۡأَبۡصَٰرِ ﴿٤٥﴾  
ترجمہ: ہمارے بندوں ابراہیم، اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) کا بھی لوگوں سے ذکر کرو جو ہاتھوں اور آنکھوں والے تھے.

**46.** إِنَّآ أَخۡلَصۡنَٰهُم بِخَالِصَةٖ ذِكۡرَى ٱلدَّارِ ﴿٤٦﴾  
ترجمہ: ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا.

**47.** وَإِنَّهُمۡ عِندَنَا لَمِنَ ٱلۡمُصۡطَفَيۡنَ ٱلۡأَخۡيَارِ ﴿٤٧﴾  
ترجمہ: یہ سب ہمارے نزدیک برگزیده اور بہترین لوگ تھے.

**48.** وَٱذۡكُرۡ إِسۡمَٰعِيلَ وَٱلۡيَسَعَ وَذَا ٱلۡكِفۡلِۖ وَكُلّٞ مِّنَ ٱلۡأَخۡيَارِ ﴿٤٨﴾  
ترجمہ: اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے۔ یہ سب بہترین لوگ تھے.

**49.** هَٰذَا ذِكۡرٞۚ وَإِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ لَحُسۡنَ مَـَٔابٖ ﴿٤٩﴾  
ترجمہ: یہ نصیحت ہے اور یقین مانو کہ پرہیزگاروں کی بڑی اچھی جگہ ہے.

**50.** جَنَّٰتِ عَدۡنٖ مُّفَتَّحَةٗ لَّهُمُ ٱلۡأَبۡوَٰبُ ﴿٥٠﴾  
ترجمہ: (یعنی ہمیشگی والی) جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوئے ہیں.

**51.** مُتَّكِـِٔينَ فِيهَا يَدۡعُونَ فِيهَا بِفَٰكِهَةٖ كَثِيرَةٖ وَشَرَابٖ ﴿٥١﴾  
ترجمہ: جن میں بافراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں.

**52.** ۞ وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ أَتۡرَابٌ ﴿٥٢﴾  
ترجمہ: اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی.

**53.** هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوۡمِ ٱلۡحِسَابِ ﴿٥٣﴾  
ترجمہ: یہ ہے جس کا وعده تم سے حساب کے دن کے لئے کیا جاتا تھا.

**54.** إِنَّ هَٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهُۥ مِن نَّفَادٍ ﴿٥٤﴾  
ترجمہ: بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں.

**55.** هَٰذَاۚ وَإِنَّ لِلطَّٰغِينَ لَشَرَّ مَـَٔابٖ ﴿٥٥﴾  
ترجمہ: یہ تو ہوئی جزا ، (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے بڑی بری جگہ ہے.

**56.** جَهَنَّمَ يَصۡلَوۡنَهَا فَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ ﴿٥٦﴾  
ترجمہ: دوزخ ہے جس میں وه جائیں گے (آه) کیا ہی برا بچھونا ہے.

**57.** هَٰذَا فَلۡيَذُوقُوهُ حَمِيمٞ وَغَسَّاقٞ ﴿٥٧﴾  
ترجمہ: یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.

**58.** وَءَاخَرُ مِن شَكۡلِهِۦٓ أَزۡوَٰجٌ ﴿٥٨﴾  
ترجمہ: اس کے علاوه اور طرح طرح کے عذاب.

**59.** هَٰذَا فَوۡجٞ مُّقۡتَحِمٞ مَّعَكُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِهِمۡۚ إِنَّهُمۡ صَالُواْ ٱلنَّارِ ﴿٥٩﴾  
ترجمہ: یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ (آگ میں) جانے والی ہے ، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں.

**60.** قَالُواْ بَلۡ أَنتُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِكُمۡۖ أَنتُمۡ قَدَّمۡتُمُوهُ لَنَاۖ فَبِئۡسَ ٱلۡقَرَارُ ﴿٦٠﴾  
ترجمہ: وه کہیں گے بلکہ تم ہی ہو جن کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے تم ہی نے تو اسے پہلے ہی سے ہمارے سامنے ﻻ رکھا تھا ، پس رہنے کی بڑی بری جگہ ہے.

**61.** قَالُواْ رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابٗا ضِعۡفٗا فِي ٱلنَّارِ ﴿٦١﴾  
ترجمہ: وه کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے (کفر کی رسم) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے.

**62.** وَقَالُواْ مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالٗا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ ٱلۡأَشۡرَارِ ﴿٦٢﴾  
ترجمہ: اور جہنمی کہیں گے کیا بات ہے کہ وه لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے.

**63.** أَتَّخَذۡنَٰهُمۡ سِخۡرِيًّا أَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ ٱلۡأَبۡصَٰرُ ﴿٦٣﴾  
ترجمہ: کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں.

**64.** إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقّٞ تَخَاصُمُ أَهۡلِ ٱلنَّارِ ﴿٦٤﴾  
ترجمہ: یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا.

**65.** قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٞۖ وَمَا مِنۡ إِلَٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ ﴿٦٥﴾  
ترجمہ: کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

**66.** رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفَّٰرُ ﴿٦٦﴾  
ترجمہ: جو پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، وه زبردست اور بڑا بخشنے واﻻ ہے.

**67.** قُلۡ هُوَ نَبَؤٌاْ عَظِيمٌ ﴿٦٧﴾  
ترجمہ: آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے.

**68.** أَنتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُونَ ﴿٦٨﴾  
ترجمہ: جس سے تم بے پرواه ہو رہے ہو.

**69.** مَا كَانَ لِيَ مِنۡ عِلۡمِۭ بِٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰٓ إِذۡ يَخۡتَصِمُونَ ﴿٦٩﴾  
ترجمہ: مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے.

**70.** إِن يُوحَىٰٓ إِلَيَّ إِلَّآ أَنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٞ مُّبِينٌ ﴿٧٠﴾  
ترجمہ: میری طرف فقط یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں تو صاف صاف آگاه کر دینے واﻻ ہوں.

**71.** إِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّي خَٰلِقُۢ بَشَرٗا مِّن طِينٖ ﴿٧١﴾  
ترجمہ: جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا کہ میں مٹی سے انسان کو پیدا کرنے واﻻ ہوں.

**72.** فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ ﴿٧٢﴾  
ترجمہ: سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا.

**73.** فَسَجَدَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ كُلُّهُمۡ أَجۡمَعُونَ ﴿٧٣﴾  
ترجمہ: چنانچہ تمام فرشتوں نے سجده کیا.

**74.** إِلَّآ إِبۡلِيسَ ٱسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴿٧٤﴾  
ترجمہ: مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا اور وه تھا کافروں میں سے.

**75.** قَالَ يَٰٓإِبۡلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَيَّۖ أَسۡتَكۡبَرۡتَ أَمۡ كُنتَ مِنَ ٱلۡعَالِينَ ﴿٧٥﴾  
ترجمہ: (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس! تجھے اسے سجده کرنے سے کس چیز نے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا۔ کیا تو کچھ گھمنڈ میں آگیا ہے؟ یا تو بڑے درجے والوں میں سے ہے.

**76.** قَالَ أَنَا۠ خَيۡرٞ مِّنۡهُ خَلَقۡتَنِي مِن نَّارٖ وَخَلَقۡتَهُۥ مِن طِينٖ ﴿٧٦﴾  
ترجمہ: اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے.

**77.** قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٞ ﴿٧٧﴾  
ترجمہ: ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا.

**78.** وَإِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ ﴿٧٨﴾  
ترجمہ: اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.

**79.** قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ ﴿٧٩﴾  
ترجمہ: کہنے لگا میرے رب مجھے لوگوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے دن تک مہلت دے.

**80.** قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ ﴿٨٠﴾  
ترجمہ: (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا تو مہلت والوں میں سے ہے.

**81.** إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡوَقۡتِ ٱلۡمَعۡلُومِ ﴿٨١﴾  
ترجمہ: متعین وقت کے دن تک.

**82.** قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴿٨٢﴾  
ترجمہ: کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو یقیناً بہکا دوں گا.

**83.** إِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿٨٣﴾  
ترجمہ: بجز تیرے ان بندوں کے جو چیده اور پسندیده ہوں.

**84.** قَالَ فَٱلۡحَقُّ وَٱلۡحَقَّ أَقُولُ ﴿٨٤﴾  
ترجمہ: فرمایا سچ تو یہ ہے، اور میں سچ ہی کہا کرتا ہوں.

**85.** لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴿٨٥﴾  
ترجمہ: کہ تجھ سے اور تیرے تمام ماننے والوں سے میں (بھی) جہنم کو بھر دوں گا.

**86.** قُلۡ مَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٖ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُتَكَلِّفِينَ ﴿٨٦﴾  
ترجمہ: کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس پر کوئی بدلہ طلب نہیں کرتا اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں.

**87.** إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ ﴿٨٧﴾  
ترجمہ: یہ تو تمام جہان والوں کے لئے سراسر نصیحت (وعبرت) ہے.

**88.** وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَأَهُۥ بَعۡدَ حِينِۭ ﴿٨٨﴾  
ترجمہ: یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے.

## ایک نظر میں

- **سورت نمبر:** 38 از 114
- **نام کے معنی:** صٓ
- **آیات:** 88
- **مقامِ نزول:** مکہ
- **ترتیبِ نزول:** 38
- **پارہ:** 23

## سورۃ ص کا تعارف

سورت کا نام اس کی پہلی آیت کے شروع میں آنے والے حرف ”ص“ سے لیا گیا ہے، جو حروف مقطعات میں سے ہے۔ یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی 88 آیات ہیں۔ مصحف میں اس کا نمبر 38 ہے اور یہ 23 پارے میں ہے؛ نزول کی ترتیب میں بھی 38 سورت ہے۔

حضرت داؤد کی توبہ بیان کرنے والی 24 آیت میں سجدۂ تلاوت ہے۔ بخاری کی ایک روایت میں ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ ان سجدوں میں سے نہیں جن کا لازمی حکم دیا گیا ہے، مگر انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہاں سجدہ کرتے دیکھا؛ حنفی مذہب میں اس آیت پر سجدۂ تلاوت کیا جاتا ہے۔ سورت میں حضرت آدم کی تخلیق اور ابلیس کا تکبر کی وجہ سے سجدے سے انکار بھی بیان ہوا ہے۔

## سورۃ ص کا شانِ نزول

سیرت اور تفسیر کے ماخذ میں موجود، اور ترمذی کی بھی نقل کردہ ایک روایت کے مطابق ابو طالب بیمار ہوئے تو قریش کے سردار ان کے پاس آئے، اور شکایت کی کہ نبی کریم ﷺ ان کے معبودوں کو برا کہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آپ ان سے صرف ایک کلمہ چاہتے ہیں، جسے کہہ لیں تو عربوں اور غیر عربوں پر غالب آجائیں گے، اور وہ ”لا الٰہ الا اللہ“ ہے؛ اس پر وہ ”کیا اس نے سارے معبودوں کو ایک معبود بنادیا؟“ کہتے ہوئے اٹھ کر چلے گئے۔ روایت کے مطابق سورت کی پہلی آیات اس واقعے پر نازل ہوئیں۔

یہ روایت بتاتی ہے کہ سورت مکی دور کے ان برسوں میں نازل ہوئی جب نبی کریم ﷺ کے چچا ابو طالب کی حمایت جاری تھی۔

## سورۃ ص کے موضوعات

سورت نصیحت والے قرآن کی قسم سے شروع ہوتی ہے، اور بتاتی ہے کہ منکرین تکبر اور مخالفت میں مبتلا ہیں۔ مشرکین کا اپنے ہی درمیان سے خبردار کرنے والے کے آنے پر تعجب کرنا، اسے جادوگر اور جھوٹا کہنا، اور سارے معبودوں کو ایک معبود قرار دینے کی مخالفت کرنا بیان ہوا ہے۔ پچھلی جھٹلانے والی قوموں کی یاد دہانی کی گئی ہے۔

پھر نبی کریم ﷺ کو صبر کی نصیحت کرتے ہوئے حضرت داؤد کا ذکر ہے: پہاڑوں اور پرندوں کا ان کے ساتھ تسبیح کرنا، انہیں سلطنت اور حکمت ملنا، دو فریقوں کا قصہ، ان کی توبہ، اور لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے کا حکم۔ پھر حضرت سلیمان کی آزمائش، توبہ اور انہیں ملنے والی بے مثال سلطنت؛ حضرت ایوب کا بیماری پر صبر اور شفا پانا بیان ہوتا ہے۔ ابراہیم، اسحاق، یعقوب، اسماعیل، الیسع اور ذوالکفل کا تعریفی ذکر ہے۔ متقیوں کی جنت کی نعمتوں اور سرکشوں کی جہنم کی باہمی تکرار کا تقابل کیا گیا ہے۔ سورت حضرت آدم کی تخلیق، فرشتوں کے سجدے، اور ابلیس کے سجدے سے انکار کرکے انسانوں کو بہکانے کے لیے مہلت مانگنے کے قصے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، اور قرآن کے تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہونے کے بیان پر ختم ہوتی ہے۔

## سورۃ ص کے فضائل

سورۂ ص کی تلاوت کی کوئی خاص صحیح فضیلت معلوم نہیں؛ یہ سورت زیادہ تر اس لیے معروف ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس میں سجدہ کیا۔ ابوداؤد کی ابو سعید خدری سے نقل کے مطابق نبی کریم ﷺ نے ایک دن منبر پر سورۂ ص پڑھی، سجدے کی آیت پر پہنچے تو اتر کر سجدہ کیا اور جماعت نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا۔ ایک اور دن اسی مقام پر پہنچے تو جماعت کو سجدے کی تیاری کرتے دیکھا اور فرمایا: «یہ ایک نبی کی توبہ ہے»، پھر بھی اتر کر سجدہ کیا۔ البانی نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔

بخاری کی نقل کے مطابق مجاہد نے اس سجدے کی دلیل پوچھی تو ابن عباس نے سورۂ انعام کی آیات 84 اور 90 پڑھ کر یاد دلایا کہ حضرت داؤد ان انبیاء میں سے ہیں جن کا راستہ نبی کریم ﷺ کو نمونے کے طور پر دکھایا گیا؛ اور کہا کہ داؤد نے سجدہ کیا اس لیے نبی کریم ﷺ نے بھی سجدہ کیا۔

سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔

## سورۃ ص کی دعائیں

- [حضرت سلیمان کی دعا سورۃ ص، آیت 35](https://yasinsurah.com/ur/dua/dua-of-prophet-sulayman/)
- [حضرت ایوب کی پکار سورۃ ص، آیت 41](https://yasinsurah.com/ur/dua/call-of-prophet-ayyub/)

## سورۃ ص کے بارے میں عام سوالات

### سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ص میں 88 آیات ہیں۔

### ص کا کیا مطلب ہے؟

ص کا مطلب ہے: ”صٓ“۔

### سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ص مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 38 ہے۔

### سورۃ ص کس پارے میں ہے؟

سورۃ ص پارہ 23 میں ہے۔

### سورۃ ص قرآن مجید میں کہاں ہے؟

سورۃ ص قرآن مجید کی سورت نمبر 38 ہے۔ یہ سورۃ الصافات کے بعد اور سورۃ الزمر سے پہلے آتی ہے۔

### کیا یہاں سورۃ ص کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ ص کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔

- [پچھلی سورت 37. الصافات](https://yasinsurah.com/ur/surah-as-saffat/)
- [اگلی سورت 39. الزمر](https://yasinsurah.com/ur/surah-az-zumar/)

## سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔

[App Store](https://apps.apple.com/pk/app/id6443493408) [Google Play](https://play.google.com/store/apps/details?id=tr.gen.suresi.yasin&hl=ur)
