سورۃ یٰسٓ

سورت نمبر 36 · پارہ 22-23

سورۃ یٰسٓ (یٰسین شریف) مکمل، اردو ترجمے کے ساتھ

83 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: 41

آیات تلاوت فضائل سوالات

یہاں آپ سورۃ یٰسٓ (یٰسین شریف) کی تمام 83 آیات عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور پوری سورت کی تلاوت سن سکتے ہیں۔ ترجمہ مولانا محمد جوناگڑھی کا ہے۔ کوئی قاری منتخب کریں اور پلے دبائیں: جو آیت پڑھی جا رہی ہو وہ نمایاں ہو جاتی ہے، اس لیے عربی متن کے ساتھ ساتھ چلنا آسان رہتا ہے، چاہے آپ ابھی روانی سے پڑھنا سیکھ رہے ہوں۔

یٰسٓ قرآن مجید کی 36ویں سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ تقریباً ساڑھے پانچ صفحات میں یہ بار بار ایک ہی سوال کی طرف لوٹتی ہے کہ کیا مردے دوبارہ زندہ کیے جائیں گے، اور اس کا جواب ایک واقعے، ہمارے اردگرد کی دنیا کی نشانیوں اور قیامت کے دن کے مناظر سے دیتی ہے۔ آیات کے نیچے آپ پڑھیں گے کہ اس سورت میں کیا بیان ہوا ہے، اسے قرآن کا دل کیوں کہا جاتا ہے اور مسلمان اسے کن مواقع پر پڑھتے ہیں۔

سورۃ یٰسٓ عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

دکھائیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

  1. 1

    يسٓ ﴿١﴾

    یٰس.

  2. 2

    وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡحَكِيمِ ﴿٢﴾

    قسم ہے قرآن باحکمت کی.

  3. 3

    إِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿٣﴾

    کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں.

  4. 4

    عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴿٤﴾

    سیدھے راستے پر ہیں.

  5. 5

    تَنزِيلَ ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٥﴾

    یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے.

  6. 6

    لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أُنذِرَ ءَابَآؤُهُمۡ فَهُمۡ غَٰفِلُونَ ﴿٦﴾

    تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں.

  7. 7

    لَقَدۡ حَقَّ ٱلۡقَوۡلُ عَلَىٰٓ أَكۡثَرِهِمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴿٧﴾

    ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے.

  8. 8

    إِنَّا جَعَلۡنَا فِيٓ أَعۡنَٰقِهِمۡ أَغۡلَٰلٗا فَهِيَ إِلَى ٱلۡأَذۡقَانِ فَهُم مُّقۡمَحُونَ ﴿٨﴾

    ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں پھر وه ٹھوڑیوں تک ہیں، جس سے ان کے سر اوپر کو الٹ گئے ہیں.

  9. 9

    وَجَعَلۡنَا مِنۢ بَيۡنِ أَيۡدِيهِمۡ سَدّٗا وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ سَدّٗا فَأَغۡشَيۡنَٰهُمۡ فَهُمۡ لَا يُبۡصِرُونَ ﴿٩﴾

    اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اورایک آڑ ان کے پیچھے کردی ، جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وه نہیں دیکھ سکتے.

  10. 10

    وَسَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَأَنذَرۡتَهُمۡ أَمۡ لَمۡ تُنذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴿١٠﴾

    اور آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں، یہ ایمان نہیں ﻻئیں گے.

  11. 11

    إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكۡرَ وَخَشِيَ ٱلرَّحۡمَٰنَ بِٱلۡغَيۡبِۖ فَبَشِّرۡهُ بِمَغۡفِرَةٖ وَأَجۡرٖ كَرِيمٍ ﴿١١﴾

    بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بےدیکھے ڈرے، سو آپ اس کو مغفرت اور باوقار اجر کی خوش خبریاں سنا دیجیئے.

  12. 12

    إِنَّا نَحۡنُ نُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَنَكۡتُبُ مَا قَدَّمُواْ وَءَاثَٰرَهُمۡۚ وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ فِيٓ إِمَامٖ مُّبِينٖ ﴿١٢﴾

    بےشک ہم مُردوں کو زنده کریں گے ، اور ہم لکھتے جاتے ہیں وه اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں اور ان کے وه اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں، اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے.

  13. 13

    وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلًا أَصۡحَٰبَ ٱلۡقَرۡيَةِ إِذۡ جَآءَهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿١٣﴾

    اور آپ ان کے سامنے ایک مثال (یعنی ایک) بستی والوں کی مثال (اس وقت کا) بیان کیجیئے جب کہ اس بستی میں (کئی) رسول آئے.

  14. 14

    إِذۡ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡهِمُ ٱثۡنَيۡنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزۡنَا بِثَالِثٖ فَقَالُوٓاْ إِنَّآ إِلَيۡكُم مُّرۡسَلُونَ ﴿١٤﴾

    جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے (اول) دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.

  15. 15

    قَالُواْ مَآ أَنتُمۡ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَمَآ أَنزَلَ ٱلرَّحۡمَٰنُ مِن شَيۡءٍ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا تَكۡذِبُونَ ﴿١٥﴾

    ان لوگوں نے کہا کہ تم تو ہماری طرح معمولی آدمی ہو اور رحمٰن نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔ تم نرا جھوٹ بولتے ہو.

  16. 16

    قَالُواْ رَبُّنَا يَعۡلَمُ إِنَّآ إِلَيۡكُمۡ لَمُرۡسَلُونَ ﴿١٦﴾

    ان (رسولوں) نے کہا ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ بےشک ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.

  17. 17

    وَمَا عَلَيۡنَآ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ ﴿١٧﴾

    اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے.

  18. 18

    قَالُوٓاْ إِنَّا تَطَيَّرۡنَا بِكُمۡۖ لَئِن لَّمۡ تَنتَهُواْ لَنَرۡجُمَنَّكُمۡ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴿١٨﴾

    انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کردیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی.

  19. 19

    قَالُواْ طَٰٓئِرُكُم مَّعَكُمۡ أَئِن ذُكِّرۡتُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٞ مُّسۡرِفُونَ ﴿١٩﴾

    ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو.

  20. 20

    وَجَآءَ مِنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ رَجُلٞ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱتَّبِعُواْ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿٢٠﴾

    اور ایک شخص (اس) شہر کے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم! ان رسولوں کی راه پر چلو.

  21. 21

    ٱتَّبِعُواْ مَن لَّا يَسۡـَٔلُكُمۡ أَجۡرٗا وَهُم مُّهۡتَدُونَ ﴿٢١﴾

    ایسے لوگوں کی راه پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وه راه راست پر ہیں.

  22. 22

    وَمَالِيَ لَآ أَعۡبُدُ ٱلَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿٢٢﴾

    اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے.

  23. 23

    ءَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً إِن يُرِدۡنِ ٱلرَّحۡمَٰنُ بِضُرّٖ لَّا تُغۡنِ عَنِّي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَا يُنقِذُونِ ﴿٢٣﴾

    کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر (اللہ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وه مجھے بچا سکیں.

  24. 24

    إِنِّيٓ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴿٢٤﴾

    پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں.

  25. 25

    إِنِّيٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمۡ فَٱسۡمَعُونِ ﴿٢٥﴾

    میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.

  26. 26

    قِيلَ ٱدۡخُلِ ٱلۡجَنَّةَۖ قَالَ يَٰلَيۡتَ قَوۡمِي يَعۡلَمُونَ ﴿٢٦﴾

    (اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہو جاتا.

  27. 27

    بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ ﴿٢٧﴾

    کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مجھے باعزت لوگوں میں سے کر دیا.

  28. 28

    ۞ وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ مِنۢ بَعۡدِهِۦ مِن جُندٖ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ ﴿٢٨﴾

    اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا ، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں.

  29. 29

    إِن كَانَتۡ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَإِذَا هُمۡ خَٰمِدُونَ ﴿٢٩﴾

    وه تو صرف ایک زور کی چیﺦ تھی کہ یکایک وه سب کے سب بجھ بجھا گئے.

  30. 30

    يَٰحَسۡرَةً عَلَى ٱلۡعِبَادِۚ مَا يَأۡتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿٣٠﴾

    (ایسے) بندوں پر افسوس ! کبھی بھی کوئی رسول ان کے پاس نہیں آیا جس کی ہنسی انہوں نے نہ اڑائی ہو.

  31. 31

    أَلَمۡ يَرَوۡاْ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّنَ ٱلۡقُرُونِ أَنَّهُمۡ إِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُونَ ﴿٣١﴾

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وه ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے.

  32. 32

    وَإِن كُلّٞ لَّمَّا جَمِيعٞ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُونَ ﴿٣٢﴾

    اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی.

  33. 33

    وَءَايَةٞ لَّهُمُ ٱلۡأَرۡضُ ٱلۡمَيۡتَةُ أَحۡيَيۡنَٰهَا وَأَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبّٗا فَمِنۡهُ يَأۡكُلُونَ ﴿٣٣﴾

    اور ان کے لئے ایک نشانی (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں.

  34. 34

    وَجَعَلۡنَا فِيهَا جَنَّٰتٖ مِّن نَّخِيلٖ وَأَعۡنَٰبٖ وَفَجَّرۡنَا فِيهَا مِنَ ٱلۡعُيُونِ ﴿٣٤﴾

    اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے ، اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں.

  35. 35

    لِيَأۡكُلُواْ مِن ثَمَرِهِۦ وَمَا عَمِلَتۡهُ أَيۡدِيهِمۡۚ أَفَلَا يَشۡكُرُونَ ﴿٣٥﴾

    تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں ، اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے.

  36. 36

    سُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَزۡوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلۡأَرۡضُ وَمِنۡ أَنفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٣٦﴾

    وه پاک ذات ہے جس نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے خواه وه زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں، خواه خود ان کے نفوس ہوں خواه وه (چیزیں) ہوں جنہیں یہ جانتے بھی نہیں.

  37. 37

    وَءَايَةٞ لَّهُمُ ٱلَّيۡلُ نَسۡلَخُ مِنۡهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظۡلِمُونَ ﴿٣٧﴾

    اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں.

  38. 38

    وَٱلشَّمۡسُ تَجۡرِي لِمُسۡتَقَرّٖ لَّهَاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ ﴿٣٨﴾

    اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے ۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.

  39. 39

    وَٱلۡقَمَرَ قَدَّرۡنَٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلۡعُرۡجُونِ ٱلۡقَدِيمِ ﴿٣٩﴾

    اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں ، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.

  40. 40

    لَا ٱلشَّمۡسُ يَنۢبَغِي لَهَآ أَن تُدۡرِكَ ٱلۡقَمَرَ وَلَا ٱلَّيۡلُ سَابِقُ ٱلنَّهَارِۚ وَكُلّٞ فِي فَلَكٖ يَسۡبَحُونَ ﴿٤٠﴾

    نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں.

  41. 41

    وَءَايَةٞ لَّهُمۡ أَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ ﴿٤١﴾

    اور ان کے لئے ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا.

  42. 42

    وَخَلَقۡنَا لَهُم مِّن مِّثۡلِهِۦ مَا يَرۡكَبُونَ ﴿٤٢﴾

    اور ان کے لئے اسی جیسی اور چیزیں پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں.

  43. 43

    وَإِن نَّشَأۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنقَذُونَ ﴿٤٣﴾

    اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ڈبو دیتے۔ پھر نہ تو کوئی ان کا فریاد رس ہوتا نہ وه بچائے جائیں.

  44. 44

    إِلَّا رَحۡمَةٗ مِّنَّا وَمَتَٰعًا إِلَىٰ حِينٖ ﴿٤٤﴾

    لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں.

  45. 45

    وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّقُواْ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ ﴿٤٥﴾

    اور ان سے جب (کبھی) کہا جاتا ہے کہ اگلے پچھلے (گناہوں) سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.

  46. 46

    وَمَا تَأۡتِيهِم مِّنۡ ءَايَةٖ مِّنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِمۡ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهَا مُعۡرِضِينَ ﴿٤٦﴾

    اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آئی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں.

  47. 47

    وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ أَنفِقُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَنُطۡعِمُ مَن لَّوۡ يَشَآءُ ٱللَّهُ أَطۡعَمَهُۥٓ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴿٤٧﴾

    اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں.

  48. 48

    وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴿٤٨﴾

    وه کہتے ہیں کہ یہ وعده کب ہوگا، سچے ہو تو بتلاؤ.

  49. 49

    مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ تَأۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُونَ ﴿٤٩﴾

    انہیں صرف ایک سخت چیﺦ کاانتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہوں گے.

  50. 50

    فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ تَوۡصِيَةٗ وَلَآ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمۡ يَرۡجِعُونَ ﴿٥٠﴾

    اس وقت نہ تو یہ وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے.

  51. 51

    وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ يَنسِلُونَ ﴿٥١﴾

    تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے.

  52. 52

    قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا مَنۢ بَعَثَنَا مِن مَّرۡقَدِنَاۜۗ هَٰذَا مَا وَعَدَ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَصَدَقَ ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿٥٢﴾

    کہیں گے ہائے ہائے! ہمیں ہماری خواب گاہوں سے کس نے اٹھا دیا ۔ یہی ہے جس کا وعده رحمٰن نے دیا تھا اور رسولوں نے سچ سچ کہہ دیا تھا.

  53. 53

    إِن كَانَتۡ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَإِذَا هُمۡ جَمِيعٞ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُونَ ﴿٥٣﴾

    یہ نہیں ہے مگر ایک چیﺦ کہ یکایک سارے کے سارے ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے.

  54. 54

    فَٱلۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٞ شَيۡـٔٗا وَلَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿٥٤﴾

    پس آج کسی شخص پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں نہیں بدلہ دیا جائے گا، مگر صرف ان ہی کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے.

  55. 55

    إِنَّ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ ٱلۡيَوۡمَ فِي شُغُلٖ فَٰكِهُونَ ﴿٥٥﴾

    جنتی لوگ آج کے دن اپنے (دلچسﭗ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں.

  56. 56

    هُمۡ وَأَزۡوَٰجُهُمۡ فِي ظِلَٰلٍ عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ مُتَّكِـُٔونَ ﴿٥٦﴾

    وه اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.

  57. 57

    لَهُمۡ فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ ﴿٥٧﴾

    ان کے لئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہوں گے اور بھی جو کچھ وه طلب کریں.

  58. 58

    سَلَٰمٞ قَوۡلٗا مِّن رَّبّٖ رَّحِيمٖ ﴿٥٨﴾

    مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا.

  59. 59

    وَٱمۡتَٰزُواْ ٱلۡيَوۡمَ أَيُّهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴿٥٩﴾

    اے گناهگارو! آج تم الگ ہو جاؤ.

  60. 60

    ۞ أَلَمۡ أَعۡهَدۡ إِلَيۡكُمۡ يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ أَن لَّا تَعۡبُدُواْ ٱلشَّيۡطَٰنَۖ إِنَّهُۥ لَكُمۡ عَدُوّٞ مُّبِينٞ ﴿٦٠﴾

    اے اوﻻد آدم! کیا میں نے تم سے قول قرار نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا ، وه تو تمہارا کھلا دشمن ہے.

  61. 61

    وَأَنِ ٱعۡبُدُونِيۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ ﴿٦١﴾

    اور میری ہی عبادت کرنا ۔ سیدھی راه یہی ہے.

  62. 62

    وَلَقَدۡ أَضَلَّ مِنكُمۡ جِبِلّٗا كَثِيرًاۖ أَفَلَمۡ تَكُونُواْ تَعۡقِلُونَ ﴿٦٢﴾

    شیطان نے تو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے.

  63. 63

    هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي كُنتُمۡ تُوعَدُونَ ﴿٦٣﴾

    یہی وه دوزخ ہے جس کا تمہیں وعده دیا جاتا تھا.

  64. 64

    ٱصۡلَوۡهَا ٱلۡيَوۡمَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴿٦٤﴾

    اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ.

  65. 65

    ٱلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلَىٰٓ أَفۡوَٰهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَآ أَيۡدِيهِمۡ وَتَشۡهَدُ أَرۡجُلُهُم بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴿٦٥﴾

    ہم آج کے دن ان کے منھ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے، ان کاموں کی جو وه کرتے تھے.

  66. 66

    وَلَوۡ نَشَآءُ لَطَمَسۡنَا عَلَىٰٓ أَعۡيُنِهِمۡ فَٱسۡتَبَقُواْ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبۡصِرُونَ ﴿٦٦﴾

    اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟

  67. 67

    وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمۡ فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مُضِيّٗا وَلَا يَرۡجِعُونَ ﴿٦٧﴾

    اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں مسﺦ کر دیتے پھر نہ وه چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے.

  68. 68

    وَمَن نُّعَمِّرۡهُ نُنَكِّسۡهُ فِي ٱلۡخَلۡقِۚ أَفَلَا يَعۡقِلُونَ ﴿٦٨﴾

    اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے.

  69. 69

    وَمَا عَلَّمۡنَٰهُ ٱلشِّعۡرَ وَمَا يَنۢبَغِي لَهُۥٓۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ وَقُرۡءَانٞ مُّبِينٞ ﴿٦٩﴾

    نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے ﻻئق ہے۔ وه تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے.

  70. 70

    لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيّٗا وَيَحِقَّ ٱلۡقَوۡلُ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴿٧٠﴾

    تاکہ وه ہر اس شخص کو آگاه کر دے جو زنده ہے، اور کافروں پر حجت ﺛابت ہو جائے.

  71. 71

    أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا خَلَقۡنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتۡ أَيۡدِينَآ أَنۡعَٰمٗا فَهُمۡ لَهَا مَٰلِكُونَ ﴿٧١﴾

    کیا وه نہیں دیکھتے کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چیزوں میں سے ان کے لئے چوپائے (بھی) پیدا کر دیئے، جن کے یہ مالک ہوگئے ہیں.

  72. 72

    وَذَلَّلۡنَٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَأۡكُلُونَ ﴿٧٢﴾

    اور ان مویشیوں کو ہم نے ان کا تابع فرمان بنا دیا ہے جن میں سے بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں.

  73. 73

    وَلَهُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَمَشَارِبُۚ أَفَلَا يَشۡكُرُونَ ﴿٧٣﴾

    انہیں ان سے اور بھی بہت سے فائدے ہیں ، اور پینے کی چیزیں۔ کیا پھر (بھی) یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟

  74. 74

    وَٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةٗ لَّعَلَّهُمۡ يُنصَرُونَ ﴿٧٤﴾

    اور وه اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بناتے ہیں تاکہ وه مدد کئے جائیں.

  75. 75

    لَا يَسۡتَطِيعُونَ نَصۡرَهُمۡ وَهُمۡ لَهُمۡ جُندٞ مُّحۡضَرُونَ ﴿٧٥﴾

    (حاﻻنکہ) ان میں ان کی مدد کی طاقت ہی نہیں، (لیکن) پھر بھی (مشرکین) ان کے لئے حاضر باش لشکری ہیں.

  76. 76

    فَلَا يَحۡزُنكَ قَوۡلُهُمۡۘ إِنَّا نَعۡلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعۡلِنُونَ ﴿٧٦﴾

    پس آپ کو ان کی بات غمناک نہ کرے، ہم ان کی پوشیده اور علانیہ سب باتوں کو (بخوبی) جانتے ہیں.

  77. 77

    أَوَلَمۡ يَرَ ٱلۡإِنسَٰنُ أَنَّا خَلَقۡنَٰهُ مِن نُّطۡفَةٖ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٞ مُّبِينٞ ﴿٧٧﴾

    کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.

  78. 78

    وَضَرَبَ لَنَا مَثَلٗا وَنَسِيَ خَلۡقَهُۥۖ قَالَ مَن يُحۡيِ ٱلۡعِظَٰمَ وَهِيَ رَمِيمٞ ﴿٧٨﴾

    اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟

  79. 79

    قُلۡ يُحۡيِيهَا ٱلَّذِيٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٖۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيمٌ ﴿٧٩﴾

    آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے ، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے.

  80. 80

    ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلشَّجَرِ ٱلۡأَخۡضَرِ نَارٗا فَإِذَآ أَنتُم مِّنۡهُ تُوقِدُونَ ﴿٨٠﴾

    وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو.

  81. 81

    أَوَلَيۡسَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخۡلُقَ مِثۡلَهُمۚ بَلَىٰ وَهُوَ ٱلۡخَلَّٰقُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٨١﴾

    جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وه ان جیسوں کے پیدا کرنے پرقادر نہیں، بےشک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے واﻻ دانا (بینا) ہے.

  82. 82

    إِنَّمَآ أَمۡرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيۡـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٨٢﴾

    وه جب کبھی کسی چیز کا اراده کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، وه اسی وقت ہو جاتی ہے.

  83. 83

    فَسُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيۡءٖ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿٨٣﴾

    پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے.

سورۃ یٰسٓ کی تلاوت سنیں

ایک نظر میں

سورت نمبر:
36 از 114
آیات:
83
مقامِ نزول:
مکہ
ترتیبِ نزول:
41
مدنی مصحف کے صفحات:
440-445
پارہ:
22-23: آیات 1-27 پارہ 22 میں، آیات 28-83 پارہ 23 میں

سورۃ یٰسٓ کے مضامین

یٰسٓ مکہ میں ان برسوں میں نازل ہوئی جب قریش نبی کریم ﷺ کو جھٹلا رہے تھے اور مرنے کے بعد کی زندگی کا مذاق اڑاتے تھے۔ اس کی آیات تین حقیقتوں کے لیے ایک ہی دلیل قائم کرتی ہیں: یہ پیغام اللہ کی طرف سے ہے، عبادت کا حق دار صرف اللہ ہے، اور مردے زندہ کیے جائیں گے اور ان کا حساب ہوگا۔

یٰسٓ کو قرآن کا دل کیوں کہا جاتا ہے

اس لقب کا سب سے مشہور ماخذ جامع ترمذی (حدیث 2887) کی ایک روایت ہے جو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اور اس میں نبی کریم ﷺ سے یہ الفاظ منسوب ہیں: ”ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسٓ ہے۔ جو یٰسٓ پڑھے، اللہ اس کے لیے دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔“

یہ روایت صحیح نہیں۔ خود امام ترمذی نے اسے غریب کہا اور بتایا کہ اس کا ایک راوی، ہارون ابو محمد، مجہول (نامعلوم) ہے۔ امام احمد بن حنبل نے اسے موضوع (من گھڑت) کہا، امام ابو حاتم رازی نے اسے باطل اور بے اصل قرار دیا (جیسا کہ ان کے بیٹے ابن ابی حاتم نے ”العلل“ میں نقل کیا ہے)، اور علامہ البانی نے بھی اسے موضوع قرار دیا۔

یہی الفاظ مسند احمد (حدیث 20300) میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی ایک طویل روایت میں بھی آئے ہیں، لیکن اس کی سند میں ایک ایسا شخص اور اس کا والد ہیں جن کا نام نہیں لیا گیا، اس لیے اسے بھی ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ دس مرتبہ پورا قرآن پڑھنے کے ثواب کو یقینی وعدے کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔

یہ لقب اس لیے رائج رہا کہ علما نے اسے سورت کے مضمون کے مطابق پایا۔ امام غزالی نے اس کی وضاحت یوں کی کہ ایمان اسی وقت درست ہوتا ہے جب مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر یقین ہو، اور یٰسٓ اس حقیقت کو نہایت بلیغ انداز میں ثابت کرتی ہے۔ امام فخر الدین رازی نے اس توجیہ کو پسند کیا۔ ”قرآن کا دل“ کو سورت کی ایک مشہور صفت سمجھنا بہتر ہے، نبی کریم ﷺ کا ثابت شدہ فرمان نہیں۔

مسلمان سورۃ یٰسٓ کب اور کیسے پڑھتے ہیں

قرآن مجید کی تلاوت ہر وقت عبادت ہے، اور یٰسٓ ان سورتوں میں سے ہے جنہیں مسلمان سب سے زیادہ یاد کرتے اور بار بار پڑھتے ہیں۔ اس کے ساتھ کئی رواج وابستہ ہو گئے ہیں۔ یہ نیک نیتی سے بڑے پیمانے پر کیے جاتے ہیں، اور علما نے ان کی بنیاد پر گفتگو کی ہے:

سورۃ یٰسٓ کے بارے میں عام سوالات

سورۃ یٰسٓ کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ یٰسٓ پارہ (سیپارہ) 22 میں شروع ہوتی ہے اور پارہ 23 میں جاری رہتی ہے۔ آیات 1-27 پارہ 22 میں ہیں، اور پارہ 23 آیت 28 سے شروع ہوتا ہے۔

سورۃ یٰسٓ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسٓ میں 83 آیات ہیں جو 5 رکوع میں تقسیم ہیں۔ اس میں کوئی آیتِ سجدہ نہیں۔

سورۃ یٰسٓ کی تلاوت میں کتنا وقت لگتا ہے؟

مشہور قاریوں کی تلاوت میں تقریباً 13 سے 24 منٹ لگتے ہیں: سعد الغامدی یا عبد الرحمن السدیس کی تلاوت میں تقریباً 13 منٹ، مشاری راشد العفاسی کی تلاوت میں تقریباً 17 منٹ اور محمود خلیل الحصری کی تلاوت میں تقریباً 24 منٹ۔ آپ کا اپنا وقت آپ کی رفتار اور روانی پر منحصر ہوگا۔

سورۃ یٰسٓ کتنے صفحات کی ہے؟

عام 15 سطری مدنی مصحف میں تقریباً ساڑھے پانچ صفحات، جہاں یہ صفحہ 440 سے صفحہ 445 تک ہے۔ دوسری ترتیب سے چھپے ہوئے مصاحف، جیسے برصغیر میں عام 13 سطری نسخوں میں، صفحات کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔

کیا سورۃ یٰسٓ اردو ترجمے کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ اردو ترجمہ پڑھنے سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کیا تلاوت کر رہے ہیں، اور بہت سے لوگ اسے عربی متن کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ ترجمہ معنی پہنچاتا ہے لیکن خود قرآن نہیں، اس لیے تلاوت، نماز سمیت، عربی ہی میں کی جاتی ہے۔

سورۃ یٰسٓ کو قرآن کا دل کیوں کہا جاتا ہے؟

جامع ترمذی (حدیث 2887) کی ایک روایت کی وجہ سے، جس میں ہے کہ قرآن کا دل یٰسٓ ہے۔ امام ترمذی نے اسے غریب کہا اور اس کے ایک راوی کو مجہول بتایا، اور امام احمد بن حنبل اور علامہ البانی نے اسے موضوع قرار دیا، اس لیے یہ لقب ایک مشہور صفت ہے، نبی کریم ﷺ کا ثابت شدہ فرمان نہیں۔

کیا سورۃ یٰسٓ میت کے لیے پڑھی جاتی ہے؟

قریب المرگ اور فوت شدہ افراد کے لیے یٰسٓ پڑھنا ایک قدیم اور رائج طریقہ ہے۔ اس کی بنیاد یہ روایت ہے: ”اپنے مرنے والوں پر یٰسٓ پڑھو“ (سنن ابی داود 3121)، جسے بہت سے محدثین نے ضعیف اور امام ابن حبان نے صحیح قرار دیا؛ بہت سے علما نے اسے ان لوگوں کے بارے میں سمجھا ہے جو موت کے قریب ہوں۔

یٰسٓ کا کیا مطلب ہے؟

یا اور سین ان حروفِ مقطعات میں سے دو حروف ہیں جن سے بعض سورتیں شروع ہوتی ہیں۔ بعض متقدمین نے، جن میں ایک روایت کے مطابق حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی ہیں، کہا کہ اس کا مطلب ہے ”اے انسان“، بعض نے کہا کہ اس میں نبی کریم ﷺ سے خطاب ہے، جبکہ بہت سے علما کے نزدیک ان حروف کا ٹھیک ٹھیک مطلب صرف اللہ ہی جانتا ہے۔

سورۃ یٰسٓ مکی ہے یا مدنی؟

یہ مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی، اور ترتیبِ نزول میں اس کا شمار 41واں ہے۔ جامع ترمذی کی ایک روایت آیت 12 کو مدینہ کے بنو سلمہ سے جوڑتی ہے، لیکن اکثر علما پوری سورت کو مکی مانتے ہیں۔

سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔