سورۃ الاخلاص، الفلق اور الناس
صبح و شام تین تین بار پڑھی جاتی ہیں؛ حدیث کے مطابق یہ ہر چیز سے کافی ہو جاتی ہیں۔ سوتے وقت پڑھ کر ہتھیلیوں پر پھونکی جاتی ہیں اور جسم پر ہاتھ پھیرا جاتا ہے، یہ تین بار کیا جاتا ہے۔ ہر نماز کے بعد بھی پڑھی جاتی ہیں؛ اس کے لیے کوئی تعداد مذکور نہیں۔
سورۃ الإخلاص، آیات 1-4
- 1
قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ﴿١﴾
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.
- 2
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ﴿٢﴾
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.
- 3
لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ ﴿٣﴾
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.
- 4
وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ ﴿٤﴾
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.
سورۃ الفلق، آیات 1-5
- 1
قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ ﴿١﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.
- 2
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.
- 3
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.
- 4
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ ﴿٤﴾
اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).
- 5
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾
اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.
سورۃ الناس، آیات 1-6
- 1
قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿١﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.
- 2
مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿٢﴾
لوگوں کے مالک کی (اور).
- 3
إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿٣﴾
لوگوں کے معبود کی (پناه میں).
- 4
مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ ﴿٤﴾
وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.
- 5
ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿٥﴾
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.
- 6
مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿٦﴾
(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.
3 مرتبہ پڑھیں۔
سورۃ یٰسٓ ایپ
یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔