سورت 51 از 114 · پارہ 26-27
سورۃ الذاریات
60 آیات · مکی · ترتیبِ نزول: نمبر 67
مکہ میں نازل ہونے والی سورۂ ذاریات کی 60 آیات ہیں۔ آخرت اور حساب کے یقینی ہونے، متقیوں کی صفات، اور انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ کی بندگی ہونے کو بیان کرتی ہے۔
سورۃ الذاریات عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔
- 1
وَٱلذَّٰرِيَٰتِ ذَرۡوٗا ﴿١﴾
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.
- 2
فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا ﴿٢﴾
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.
- 3
فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرٗا ﴿٣﴾
پھر چلنے والیاں نرمی سے.
- 4
فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا ﴿٤﴾
پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.
- 5
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٞ ﴿٥﴾
یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.
- 6
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٞ ﴿٦﴾
اور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.
- 7
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ ﴿٧﴾
قسم ہے راہوں والے آسمان کی.
- 8
إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلٖ مُّخۡتَلِفٖ ﴿٨﴾
یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.
- 9
يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ ﴿٩﴾
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو.
- 10
قُتِلَ ٱلۡخَرَّٰصُونَ ﴿١٠﴾
بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.
- 11
ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي غَمۡرَةٖ سَاهُونَ ﴿١١﴾
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.
- 12
يَسۡـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلدِّينِ ﴿١٢﴾
پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟
- 13
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ يُفۡتَنُونَ ﴿١٣﴾
ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے.
- 14
ذُوقُواْ فِتۡنَتَكُمۡ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿١٤﴾
اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.
- 15
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ ﴿١٥﴾
بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.
- 16
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ ﴿١٦﴾
ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.
- 17
كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ ﴿١٧﴾
وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.
- 18
وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ ﴿١٨﴾
اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.
- 19
وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ ﴿١٩﴾
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.
- 20
وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتٞ لِّلۡمُوقِنِينَ ﴿٢٠﴾
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.
- 21
وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ ﴿٢١﴾
اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.
- 22
وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ ﴿٢٢﴾
اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے.
- 23
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ ﴿٢٣﴾
آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.
- 24
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ ﴿٢٤﴾
کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟
- 25
إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ ﴿٢٥﴾
وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.
- 26
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ ﴿٢٦﴾
پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.
- 27
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ ﴿٢٧﴾
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.
- 28
فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ ﴿٢٨﴾
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.
- 29
فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ ﴿٢٩﴾
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.
- 30
قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٣٠﴾
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے.
- 31
۞ قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿٣١﴾
(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟
- 32
قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ ﴿٣٢﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.
- 33
لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ ﴿٣٣﴾
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.
- 34
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ ﴿٣٤﴾
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.
- 35
فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٣٥﴾
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.
- 36
فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ ﴿٣٦﴾
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.
- 37
وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ ﴿٣٧﴾
اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.
- 38
وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ ﴿٣٨﴾
موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.
- 39
فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ ﴿٣٩﴾
پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
- 40
فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ ﴿٤٠﴾
بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.
- 41
وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ ﴿٤١﴾
اسی طرح عادیوں میں بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے خالی آندھی بھیجی.
- 42
مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ ﴿٤٢﴾
وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.
- 43
وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿٤٣﴾
اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.
- 44
فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ ﴿٤٤﴾
لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے نے ہلاک کر دیا.
- 45
فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامٖ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ ﴿٤٥﴾
پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے اور نہ بدلہ لے سکے.
- 46
وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ ﴿٤٦﴾
اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.
- 47
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدٖ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴿٤٧﴾
آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.
- 48
وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ ﴿٤٨﴾
اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.
- 49
وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ ﴿٤٩﴾
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.
- 50
فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥٠﴾
پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.
- 51
وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿٥١﴾
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.
- 52
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ ﴿٥٢﴾
اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
- 53
أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ ﴿٥٣﴾
کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.
- 54
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٖ ﴿٥٤﴾
(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.
- 55
وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿٥٥﴾
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.
- 56
وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ ﴿٥٦﴾
میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.
- 57
مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقٖ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ ﴿٥٧﴾
نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.
- 58
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ ﴿٥٨﴾
اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.
- 59
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿٥٩﴾
پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.
- 60
فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ ﴿٦٠﴾
پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.
سورۃ الذاریات کی تلاوت سنیں
ایک نظر میں
- سورت نمبر:
- 51 از 114
- نام کے معنی:
- بکھیرنے والی ہوائیں
- آیات:
- 60
- مقامِ نزول:
- مکہ
- ترتیبِ نزول:
- 67
- پارہ:
- 26-27: آیات 1-30 پارہ 26 میں، آیات 31-60 پارہ 27 میں
سورۃ الذاریات کا تعارف
سورت کا نام پہلی آیت میں آنے والے لفظ ”الذاریات“ سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ”اڑا کر بکھیرنے والیاں“ ہے؛ اکثر مفسرین کے مطابق اس سے ہوائیں مراد ہیں۔
یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی 60 آیات ہیں۔ مصحف میں اس کا نمبر 51 ہے؛ 26 پارے میں شروع ہوکر 27 پارے میں جاری رہتی ہے۔ نزول کی ترتیب میں 67 سورت ہے۔ حضرت ابراہیم کے مہمان بن کر آنے والے فرشتوں کا قصہ، اور 47 آیت، جو آسمان کو قدرت سے بنانے اور وسعت دینے کا ذکر کرتی ہے، اسی سورت میں ہیں۔ 56 آیت، جو بتاتی ہے کہ جن اور انسان صرف اللہ کی بندگی کے لیے پیدا کیے گئے ہیں، سورت کی سب سے معروف آیت ہے۔
سورۃ الذاریات کا شانِ نزول
یہ سورت مکی دور کے ایسے وقت میں نازل ہوئی جب مشرکین آخرت اور حساب کے بارے میں متضاد باتیں کرتے، اور نبی کریم ﷺ کو جادوگر یا مجنون کہتے تھے۔ آیات میں بتایا گیا ہے کہ منکرین کا یہ رویہ پچھلی قوموں کے اپنے انبیاء کے ساتھ رویے کا اعادہ ہے؛ وہ یکساں باتیں کہتے ہیں، گویا انہوں نے ایک دوسرے کو ان کی تاکید کی ہو۔
اس سورت کے لیے کوئی مخصوص سبب نزول معلوم نہیں، جسے ماخذ میں عام قبولیت حاصل ہو۔ سورت کے آخر کے قریب نبی کریم ﷺ سے کہا گیا ہے کہ منکرین سے منہ پھیر لیں، مگر نصیحت جاری رکھیں، کیونکہ نصیحت اہل ایمان کو فائدہ دیتی ہے۔
سورۃ الذاریات کے موضوعات
سورت ہواؤں، بوجھ اٹھائے بادلوں، آسانی سے چلتی کشتیوں اور امور تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قسم سے شروع ہوتی ہے؛ بتایا گیا ہے کہ وعدہ سچا ہے اور حساب ضرور ہوگا۔ اس بارے میں متضاد باتیں کرنے والوں کا انجام بیان ہوا ہے۔
متقیوں کی صفات گنوائی گئی ہیں: وہ رات کو کم سوتے ہیں، سحر کے اوقات میں بخشش مانگتے ہیں، اور ان کے مال میں مانگنے والے اور محروم کا حق ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ یقین رکھنے والوں کے لیے زمین اور انسان کی اپنی ذات میں نشانیاں ہیں، اور رزق آسمان میں ہے۔ پھر حضرت ابراہیم کے مہمان فرشتوں کا انہیں ایک بیٹے کی خوش خبری دینا، اور قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجا جانا بیان ہوا ہے۔ فرعون، عاد، ثمود اور قوم نوح کے انجام مختصراً یاد دلائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آسمان قدرت سے بنایا اور وسیع کیا گیا، اور ہر چیز جوڑے کی صورت میں پیدا کی گئی؛ لوگوں کو اللہ کی طرف دوڑنے کی دعوت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن اور انسان صرف اللہ کی بندگی کے لیے پیدا کیے گئے ہیں، اللہ ان سے رزق نہیں چاہتا، اور رزق دینے والا وہی ہے۔ سورت منکرین کو ان کے وعدہ کیے گئے دن کی حالت سے خبردار کرتے ہوئے ختم ہوتی ہے۔
سورۃ الذاریات کے فضائل
سورۂ ذاریات کی فضیلت کے بارے میں کوئی صحیح روایت معلوم نہیں۔ تفاسیر میں آنے والا یہ قول کہ اس سورت کو پڑھنے والے کو دنیا میں چلنے والی ہر ہوا کی تعداد کے برابر دس نیکیاں دی جائیں گی، اُبی بن کعب کی طرف منسوب طویل روایت کا ایک حصہ ہے؛ ابن حجر نے اسے گھڑی ہوئی (موضوع) قرار دیا ہے۔
ابوداؤد کی عبداللہ بن مسعود سے نقل کردہ ایک روایت میں بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک دوسرے کے ہم پلہ سورتوں کو دو دو کر کے ایک رکعت میں پڑھتے تھے، اور اس میں ذاریات کا ذکر طور کے ساتھ آتا ہے۔ البانی نے حدیث کی اصل کو صحیح پایا اور سورتوں کی فہرست کو غیر ثابت کہا ہے؛ جبکہ شعیب ارناؤوط نے فہرست والی ایک دوسری روایت کی سند کو قوی قرار دیا ہے۔
ابن کثیر کے مطابق جو روایت کئی طرق سے ثابت ہے، اس میں حضرت علی نے کوفہ میں منبر پر سورت کی ابتدائی آیات کی قسموں کی وضاحت ہواؤں، بادلوں، کشتیوں اور فرشتوں سے کی۔
سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔
سورۃ الذاریات کے بارے میں عام سوالات
سورۃ الذاریات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الذاریات میں 60 آیات ہیں۔
الذاریات کا کیا مطلب ہے؟
الذاریات کا مطلب ہے: ”بکھیرنے والی ہوائیں“۔
سورۃ الذاریات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الذاریات مکی سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 67 ہے۔
سورۃ الذاریات کس پارے میں ہے؟
سورۃ الذاریات پارہ 26 میں شروع ہوتی ہے اور پارہ 27 میں ختم ہوتی ہے۔
سورۃ الذاریات قرآن مجید میں کہاں ہے؟
سورۃ الذاریات قرآن مجید کی سورت نمبر 51 ہے۔ یہ سورۃ ق کے بعد اور سورۃ الطور سے پہلے آتی ہے۔
کیا یہاں سورۃ الذاریات کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ الذاریات کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔
سورۃ یٰسٓ ایپ
یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔