سورۃ یٰسٓ

سورت 55 از 114 · پارہ 27

سورۃ الرحمن

78 آیات · مدنی · ترتیبِ نزول: نمبر 97

آیات تلاوت تعارف سوالات

سورۂ رحمٰن کی 78 آیات ہیں، اور اس کے مکہ یا مدینہ میں نازل ہونے کے بارے میں اختلاف ہے۔ اللہ کی انسانوں اور جنوں کو دی گئی بے شمار نعمتوں کو بار بار آنے والے سوال ”تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟“ سے یاد دلاتی ہے۔

سورۃ الرحمن عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

دکھائیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

  1. 1

    ٱلرَّحۡمَٰنُ ﴿١﴾

    رحمٰن نے.

  2. 2

    عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ ﴿٢﴾

    قرآن سکھایا.

  3. 3

    خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ ﴿٣﴾

    اسی نے انسان کو پیدا کیا.

  4. 4

    عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ ﴿٤﴾

    اور اسے بولنا سکھایا.

  5. 5

    ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ ﴿٥﴾

    آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.

  6. 6

    وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ ﴿٦﴾

    اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.

  7. 7

    وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ ﴿٧﴾

    اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.

  8. 8

    أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ ﴿٨﴾

    تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.

  9. 9

    وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ ﴿٩﴾

    انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

  10. 10

    وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ ﴿١٠﴾

    اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

  11. 11

    فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ ﴿١١﴾

    جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.

  12. 12

    وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ ﴿١٢﴾

    اور بھس واﻻ اناج ہے ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

  13. 13

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٣﴾

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  14. 14

    خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ ﴿١٤﴾

    اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.

  15. 15

    وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ ﴿١٥﴾

    اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.

  16. 16

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٦﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  17. 17

    رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ ﴿١٧﴾

    وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا

  18. 18

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٨﴾

    تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  19. 19

    مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ ﴿١٩﴾

    اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

  20. 20

    بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ ﴿٢٠﴾

    ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.

  21. 21

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢١﴾

    پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  22. 22

    يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ ﴿٢٢﴾

    ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.

  23. 23

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٣﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  24. 24

    وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ ﴿٢٤﴾

    اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.

  25. 25

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٥﴾

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  26. 26

    كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ ﴿٢٦﴾

    زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

  27. 27

    وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ ﴿٢٧﴾

    صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

  28. 28

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٢٨﴾

    پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  29. 29

    يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ ﴿٢٩﴾

    سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.

  30. 30

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٠﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  31. 31

    سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ ﴿٣١﴾

    (جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.

  32. 32

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٢﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

  33. 33

    يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ ﴿٣٣﴾

    اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.

  34. 34

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٤﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  35. 35

    يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ ﴿٣٥﴾

    تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.

  36. 36

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٦﴾

    پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  37. 37

    فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ ﴿٣٧﴾

    پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.

  38. 38

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٣٨﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  39. 39

    فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ ﴿٣٩﴾

    اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.

  40. 40

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٠﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  41. 41

    يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ ﴿٤١﴾

    گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.

  42. 42

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٢﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  43. 43

    هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴿٤٣﴾

    یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

  44. 44

    يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ ﴿٤٤﴾

    اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.

  45. 45

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٥﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  46. 46

    وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ ﴿٤٦﴾

    اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.

  47. 47

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٧﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  48. 48

    ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ ﴿٤٨﴾

    (دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.

  49. 49

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٤٩﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  50. 50

    فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ ﴿٥٠﴾

    ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.

  51. 51

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥١﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  52. 52

    فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ ﴿٥٢﴾

    ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.

  53. 53

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٣﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  54. 54

    مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ ﴿٥٤﴾

    جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.

  55. 55

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٥﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  56. 56

    فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ ﴿٥٦﴾

    وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.

  57. 57

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٧﴾

    پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  58. 58

    كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ ﴿٥٨﴾

    وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.

  59. 59

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٥٩﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  60. 60

    هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ ﴿٦٠﴾

    احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.

  61. 61

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦١﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  62. 62

    وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ﴿٦٢﴾

    اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.

  63. 63

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٣﴾

    پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  64. 64

    مُدۡهَآمَّتَانِ ﴿٦٤﴾

    جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.

  65. 65

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٥﴾

    بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  66. 66

    فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ ﴿٦٦﴾

    ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.

  67. 67

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٧﴾

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  68. 68

    فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ ﴿٦٨﴾

    ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.

  69. 69

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٩﴾

    کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

  70. 70

    فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ ﴿٧٠﴾

    ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.

  71. 71

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧١﴾

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  72. 72

    حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ ﴿٧٢﴾

    (گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.

  73. 73

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٣﴾

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  74. 74

    لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ ﴿٧٤﴾

    ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

  75. 75

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٥﴾

    پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

  76. 76

    مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ ﴿٧٦﴾

    سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.

  77. 77

    فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٧٧﴾

    پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  78. 78

    تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ ﴿٧٨﴾

    تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے.

سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں

ایک نظر میں

سورت نمبر:
55 از 114
نام کے معنی:
نہایت مہربان
آیات:
78
مقامِ نزول:
مدینہ
ترتیبِ نزول:
97
پارہ:
27

سورۃ الرحمن کا تعارف

سورت کا نام اس کی پہلی آیت ”الرحمٰن“ سے لیا گیا ہے، جو اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے؛ اس نام کا مطلب وہ ہے جس کی رحمت تمام مخلوقات کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس کی 78 آیات ہیں۔ مصحف میں اس کا نمبر 55 ہے اور یہ 27 پارے میں ہے؛ یہاں اختیار کی گئی ترتیب کے مطابق اس کا نزولی نمبر 97 ہے۔

سورت کے مکی یا مدنی ہونے کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے۔ بہت سے علماء اسلوب اور بعض روایات کی وجہ سے اسے مکہ میں نازل شدہ کہتے ہیں، جبکہ بعض اسے مدنی مانتے ہیں؛ یہاں اختیار کی گئی تقسیم میں اسے مدنی شمار کیا گیا ہے۔ یہ سورت 31 بار دہرائی جانے والی آیت ”فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ“ سے معروف ہے۔ ایک ضعیف روایت کی بنا پر اسے ”قرآن کی دلہن“، یعنی عروس القرآن، بھی کہا جاتا ہے۔

سورۃ الرحمن کا شانِ نزول

سورت کے زمانۂ نزول کے بارے میں مختلف آراء ہونے کی وجہ سے نزول کے ماحول کو بھی مختلف طریقوں سے سمجھا گیا ہے۔ اسے مکی کہنے والے علماء سیرت کے ماخذ میں منقول ایک واقعہ دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں: روایت کے مطابق عبداللہ بن مسعود مکہ میں نبی کریم ﷺ کے بعد مشرکین کے سامنے علانیہ قرآن پڑھنے والے اولین لوگوں میں سے تھے؛ انہوں نے کعبہ کے پاس اس سورت کا ابتدائی حصہ بلند آواز سے پڑھا، اور اس وجہ سے مشرکین نے ان پر حملہ کیا۔

ترمذی کی ایک روایت میں نبی کریم ﷺ کے ”جنوں کی رات“ میں جنوں کو یہ سورت پڑھ کر سنانے کا ذکر ہے؛ بعض علماء نے اسے بھی سورت کے مکہ میں نازل ہونے کی نشانی سمجھا ہے۔ سورت میں انسانوں اور جنوں سے بیک وقت خطاب قابل توجہ ہے۔

سورۃ الرحمن کے موضوعات

سورت یہ بتاتے ہوئے شروع ہوتی ہے کہ رحمٰن اللہ نے قرآن سکھایا، انسان کو پیدا کیا، اور اسے بیان، یعنی اپنی سوچ کو ظاہر کرنا، سکھایا۔ بیان ہوا ہے کہ سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں، نباتات اور درخت اللہ کے فرمانبردار ہیں، آسمان بلند کیا گیا اور ترازو رکھا گیا، اور ناپ تول میں ناانصافی نہ کرنے کا حکم ہے۔

پھر زمین کے پھل، اناج اور خوشبودار پودے، انسان کی خشک مٹی اور جنوں کی بے دھوئیں کی آگ سے تخلیق، دو مشرق اور دو مغرب، دو سمندر جن کے درمیان رکاوٹ ہے، موتی اور مرجان، اور سمندر میں چلتی کشتیاں نعمتوں کے طور پر گنوائی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زمین کی ہر چیز فنا ہوگی، اور صرف عظمت و اکرام والے رب کی ذات باقی رہے گی۔ انسانوں اور جنوں کو یاد دلایا گیا ہے کہ اللہ کی عطا کردہ قوت کے بغیر وہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نہیں جاسکتے۔ قیامت کے دن مجرموں کی حالت بیان کرنے کے بعد اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرنے والوں کے لیے دو جنتیں، اور ان کے علاوہ مزید دو جنتیں تفصیل سے بیان ہوئی ہیں۔ آیات کے درمیان سوال ”تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟“ کثرت سے دہرایا گیا ہے۔ سورت عظمت و اکرام والے رب کے نام کی بلندی بیان کرتے ہوئے ختم ہوتی ہے۔

سورۃ الرحمن کے فضائل

ترمذی کی جابر بن عبداللہ سے نقل کردہ ایک روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو سورۂ رحمٰن پڑھ کر سنائی؛ جب وہ خاموش رہے تو آپ نے بتایا کہ آپ نے جنوں کی رات جنوں کو یہ سورت سنائی، اور انہوں نے زیادہ اچھا جواب دیا۔ روایت کے مطابق جن ہر آیت ”تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟“ پر کہتے تھے: ”ہمارے رب، ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے؛ تمام حمد تیرے ہی لیے ہے۔“ ترمذی نے روایت کو غریب کہا اور اس کی سند پر ہونے والی تنقید نقل کی ہے۔ اس کی صحت کے بارے میں مختلف آراء ہیں؛ البانی نے تائیدی روایات کو سامنے رکھ کر اسے حسن لغیرہ مانا ہے۔

بیہقی کی نقل کردہ روایت، جس کا مطلب ہے ”ہر چیز کی ایک دلہن ہے، اور قرآن کی دلہن رحمٰن ہے“، کو محدثین نے ضعیف مانا ہے۔

سورت کے بارے میں یہ تحریریں Yasin Suresi ایپ کے لیے لکھی گئی ہیں۔

سورۃ الرحمن کے بارے میں عام سوالات

سورۃ الرحمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرحمن میں 78 آیات ہیں۔

الرحمن کا کیا مطلب ہے؟

الرحمن کا مطلب ہے: ”نہایت مہربان“۔

سورۃ الرحمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرحمن مدنی سورت ہے جو مدینہ میں نازل ہوئی۔ ترتیبِ نزول میں یہ سورت نمبر 97 ہے۔

سورۃ الرحمن کس پارے میں ہے؟

سورۃ الرحمن پارہ 27 میں ہے۔

سورۃ الرحمن قرآن مجید میں کہاں ہے؟

سورۃ الرحمن قرآن مجید کی سورت نمبر 55 ہے۔ یہ سورۃ القمر کے بعد اور سورۃ الواقعۃ سے پہلے آتی ہے۔

کیا یہاں سورۃ الرحمن کی تلاوت سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیات کے نیچے موجود پلیئر میں سورۃ الرحمن کی تلاوت 9 مشہور قاریوں کی آواز میں ہے؛ تلاوت کے دوران پڑھی جانے والی آیت فہرست میں نمایاں ہو جاتی ہے۔

سورۃ یٰسٓ ایپ

یٰسٓ اور پورا قرآن مجید 11 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھیں، نو قاریوں کی آواز میں آیت بہ آیت سنیں اور اپنے بک مارکس فون پر محفوظ رکھیں۔